خطبات محمود (جلد 3) — Page 198
خطبات محمود 197 جلد سوم دیئے نہیں بلکہ عورتوں نے اپنے حقوق ان سے چھینے ہیں۔لیکن اسلام نے نہایت خوشی کے ساتھ عورتوں کو حقوق دیئے ہیں اور اس وقت دیتے ہیں جب عورتوں نے اپنے حقوق مانگے بھی نہیں تھے بلکہ اسلام نے تو ان کو حقوق اس وقت دیئے ہیں جب عورتیں حق مانگنا تو درکنار اپنا حق ہی کچھ نہ سمجھتی تھیں اور ان کی زندگی نوکروں اور غلاموں بلکہ جانوروں کی طرح بسر ہوتی تھی۔پس قبل اس کے کہ عورتیں اپنے حقوق مردوں سے طلب کریں۔مردوں کو چاہئے کہ ان کے حقوق ان کو دے دیں تا اللہ تعالی کا منشاء جھگڑوں اور فسادوں کے ذریعہ پورا نہ ہو بلکہ اس کے حکم کے ماتحت ہم اس کے منشاء کو پورا کرنے والے بنیں کہ اس میں اسلام کی بھی عزت الفضل ۳۱- جنوری ۱۹۲۵ء صفحه ۵) له الفضل ۲۲ جون ۱۹۲۵ و صفحه ۱ له الحشر: 19 الروم : ۲۲ البقرة : ۱۸۸ النساء : ٢ •