خطبات محمود (جلد 3) — Page 481
خطبات محمود جلد سوم کیا مگر بعد میں پھر وہ اپنی پہلی حالت پر آگئی۔تو رسول کریم ﷺ کو کسی خاص حالت کے متعلق کشف یا القاء ہو جاتا اور بات ہے اور الا تعدلوا میں جس عدل کی طرف اللہ تعالیٰ نے اشارہ فرمایا ہے یہ اور بات ہے۔میں نے گزشتہ جمعہ کے خطبہ میں بتایا تھا کہ لوگ منگل کے دنوں کو منحوس سمجھتے ہیں اور اس کی دلیل یہ دیتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام منگل کو اچھا نہیں سمجھتے تھے حالانکہ یہ غلط ہے۔اگر کسی شخص کو علم ہو جائے کہ فلاں دن تیرے لئے اچھا نہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ دن ہر شخص کے لئے اچھا نہیں ہوتا۔بعض لوگوں کے لئے اتوار کا دن منحوس ہوتا ہے، بعض لوگوں کے لئے جمعہ کا دن بھی منحوس ہو جاتا ہے۔اگر کسی شخص کا باپ جمعہ کے روز مرجائے تو کیا وہ ہے گا۔مئی کا مہینہ کوئی منحوس مہینہ نہیں مگر جب یہ مہینہ آتا ہے ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جدائی کا خیال آجاتا ہے اور ہمیں تکلیف ہوتی ہے۔عام مسلمانوں کو جب بارہ ۱۲ وفات کا دن آتا ہے تکلیف ہوتی ہے حالانکہ یہ تاریخ وفات غلط ہے مگر پھر بھی چونکہ وہ اس دن کو حضرت رسول کریم ﷺ کی وفات کا دن سمجھتے ہیں اس لئے جو نہی یہ دن آتا ہے مسلمانوں میں گدگدی شروع ہو جاتی ہے اور غم اور درد کے باعث روتے ہیں۔کثرت ازدواج اسلام میں پسندیدہ ہے اور فَوَاحِدَةً بعض حالات کے نہ ہونے کی وجہ ہے اور جب الا تعدِلُوا کے وہ معنے جو میں نے لئے ہیں۔لئے جائیں تو پھر کسی قسم کا اعتراض وارد نہیں ہوتا۔اس سے پہلے اللہ تعالٰی فرماتا ہے وَإِنْ خِفْتُمُ الَّا تَقْسِطُوا کہ اگر تمہیں ڈر ہو کہ تم انصاف نہ کر سکو۔اب اس عدل کے ساتھ اَلا تَعْدِلُوا والا عدل بھی دیکھنا ضروری ہے۔مثلاً مرد اپنی ایک بیوی کے رشتہ داروں سے حسن سلوک سے پیش آئے اور دوسری بیوی کے رشتہ داروں سے حسن سلوک سے پیش نہ آئے تو یہ عدل کے خلاف ہو گا۔اور اگر ایک آدمی ایک بیوی کے رشتہ داروں سے حسن سلوک کرتا ہے اور دوسری بیوی کے رشتہ داروں سے حسن سلوک نہیں کرتا تو وہ عدل نہیں کر رہا اسے چاہئے کہ وہ اس بیوی کو طلاق دے دے اور اگر عدل چاہتا ہے تو اس کی یہی صورت ہے کہ وہ دونوں بیویوں کے رشتہ داروں سے حسن سلوک کرے۔بیوی یہ کہاں برداشت کر سکتی ہے کہ اس کے پاس اس کا خاوند ایک گھنٹہ بیٹھے مگر جب اس کا بھائی اس کے پاس آئے تو وہ اسے ایک دو تھپڑ لگا دے۔وہ اس کے ایک گھنٹہ کے بیٹھنے سے خوش نہ ہوگی جب تک اس کے بھائی اور دیگر رشتہ داروں سے