خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 20 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 20

خطبات محمود جلد سوم سنت نبوی کے مطابق نکاح کئے جائیں (فرموده ۱۳- مئی ۱۹۱۶ء) ۱۔مئی ۱۹۱۶ء بعد نماز مغرب حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے مولوی غلام محمد صاحب شاگرد خاص حضرت حکیم الامت خلیفہ اول کا نکاح میمونہ بنت منشی حبیب احمد صاحب ساکن دور ہری ضلع سہارنپور سے پچاس روپیہ مر پر پڑھا۔خطبہ منسونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :- نکاح آرام راحت، سکینت اور تقوی اللہ کے حصول کے لئے کیا جاتا ہے مگر آج کل مسلمانوں نے رسومات اور بدعات سے اسے دکھ کا موجب بنالیا ہے۔بڑے بڑے امراء ۳۲ روپے مہر مقرر کرتے ہیں اور اس کا نام مر شرعی رکھتے ہیں۔حالانکہ یہ ان کے لئے غیر شرعی ہے اور غرباء کئی کئی ہزار مہر مقرر کرتے ہیں حالانکہ یہ ان کے لئے گناہ ہے۔قادیان میں تو مسیح موعود کے انفاس قدسیہ کے طفیل بہت فضل ہے اور بیرون جات کے احمدی بھی ایک حد تک محفوظ ہیں مگر میں چاہتا ہوں کہ احباب جماعت احمدیہ اور ہمت کریں اور اپنے نکاحوں کو رسوم و بدعات سے الگ کر کے بالکل سنت نبوی کے مطابق کریں تاکہ نکاح کی حقیقی غرض قائم ہو"۔الفضل -۱۶ مئی ۱۹۱۶ء صفحہ ۱)