خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 19 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 19

خطبات محمود ۱۹ جلد سوم نقص ہوا تو وہ دور کر دے گا۔یہ باتیں خدا تعالیٰ نے ایسی بتائی ہیں کہ ان پر عمل کرنے سے کسی گھر میں نا اتفاقی اور رنجش نہیں پیدا ہو سکتی۔چونکہ نکاح کا اصل مدعا اور غرض اتحاد پیدا کرنا اور ایک دوسرے کی ترقی کے لئے مددگار پیدا کرنا ہے اس لئے خدا تعالیٰ نے مرد کو عورت کا اور عورت کو مرد کا مددگار بنا دیا۔اور اس طرح انسان کی روحانی اور جسمانی ترقیات کے اسباب مہیا کر دیئے۔ہو میں نے پہلے بتایا ہے کہ کوئی ترقی نہیں حاصل ہو سکتی مگر محنت سے اور کوئی محنت نہیں دسکتی مگر قربانیاں کرنے سے اور کوئی مددگار نہیں ہو سکتا مگر سچا دوست اور کوئی سچا دوست نہیں ہو سکتا مگر اشتراک فوائد سے۔اس اشتراک کے لئے خدا تعالیٰ نے مردو عورت میں جذبات رکھ دیئے اور انہیں مجبور کر دیا کہ مرد کے لئے بیوی اور بیوی کے لئے مرد ہو۔تو خدا تعالٰی نے انسانی ترقی کا یہ ایک نہایت اعلیٰ قانون بنایا ہے لیکن بہت کم لوگ ہیں جو اس کو مد نظر رکھتے ہیں۔غیر احمدیوں میں اس طرح ہوتا ہے کہ مولوی یا ملا آیات کو پڑھ دیتا ہے اور عورت مرد کی زبان سے کچھ کلمات کہلا لیتا ہے لیکن خود بھی نہیں سمجھتا کہ میں کیا کہلا رہا ہوں۔الحمد للہ کہ احمدی جماعت میں یہ بات نہیں۔پس احمدی جماعت کو ان خطبات سے فائدہ اٹھانا اور نکاح کے اصل مقصد کو زیر نظر رکھتے ہوئے کام کرنا چاہئے کیونکہ جب غرض فوت ہو جائے تو وہ کام بجائے ثواب کے موجب عقاب بن جائے گا۔اللہ تعالٰی ہماری جماعت کو ایسا بننے کی توفیق عطا فرمائے کہ اس کا ہر فعل کتاب وسنت کے مطابق ان فوائد کو حاصل کرنے والا ہو جن کے لئے وہ امر دیا گیا۔الفضل ہے۔مارچ ۱۹۱۶ء صفحہ ۳ تا ۵) ه آل عمران : له الروم : ۲۲ ۳۲: سے حکایات رومی صفحه ۸۰ ه الاحزاب : اے هه النساء : ٢ له الحشر : ۱۹