خطبات محمود (جلد 39) — Page 281
$ 1958 281 33 خطبات محمود جلد نمبر 39 سورہ فاتحہ اسلام کی بہترین دُعاؤں میں سے ایک دُعا ہے اگر ہم پورے اخلاص کے ساتھ اسے پڑھتے رہیں تو یقینا اللہ تعالیٰ اسلام کو تمام دیگر ادیان پر کھلکھلا غلبہ عطا کرے گا (فرموده 5 دسمبر 1958ء بمقام ربوہ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ” سورہ فاتحہ اسلام کی بہترین دُعاؤں میں سے ایک دُعا ہے جس کی قرآن کریم میں خاص طور پر تعریف آئی ہے۔چنانچہ اس کا ایک نام سَبْعًا مِنَ الْمَثَانِي 1 بھی رکھا گیا ہے کیونکہ اس کی سات آیتیں ہیں جو بار بار دہرائی جاتی ہیں۔مثانی کے معنے اعلیٰ کے بھی ہوتے ہیں اور مثانی کے معنے وادی کے موڑ کے بھی ہوتے ہیں۔گویا یہ سورۃ انسان کو خدا کی طرف موڑ کر لے جانے والی ہے اور پھر بار بارڈ ہرائی بھی جاتی ہے۔چنانچہ تہجد کو لا کر روزانہ چھ نمازوں میں سورۃ فاتحہ پڑھی جاتی ہے۔اگر نوافل کو شامل نہ کیا جائے تو صرف ظہر کی نماز میں آٹھ بارسورۃ فاتحہ پڑھی جاتی ہے کیونکہ دوسنتیں پہلے پڑھی جاتی ہیں، پھر چار فرض پڑھے جاتے ہیں اور پھر دو سنتیں پڑھی جاتی ہیں۔گو فرض نماز سے پہلے چار سنتیں بھی پڑھ لی جاتی ہیں لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہمیشہ دوسنتیں ہی پڑھا کرتے تھے۔پس آٹھ رکعتیں ظہر کی ہوئیں، اس کے بعد عصر کی چار رکعتیں ہیں، مغرب کی پانچ رکعتیں ،