خطبات محمود (جلد 39) — Page 97
$ 1958 (12) 97 40 خطبات محمود جلد نمبر 39 اس زمانہ میں اسلام کو دنیا میں غالب کرنے کی تڑپ سب سے پہلے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دل میں پیدا ہوئی دعا کرو کہ آپ کی یہ تڑپ ہمارے ذریعہ پوری ہو تا قیامت کے روز اسلام کی فتح کا جھنڈا ہم آپ کے قدموں میں ڈال سکیں اور آپ یہ جھنڈا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں ڈالتے ہوئے یہ کہہ سکیں کہ اے میرے آقا! دراصل یہ تیری ہی فتح کا جھنڈا ہے (فرموده 25 را پریل 1958 ء بمقام ربوہ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ”میری بیماری کے پچھلے تین سالوں میں جو کسی قدر مجھے صحت ہوئی تھی وہ گو درمیان میں آکر رک گئی تھی اور بعض عوارض شروع ہو گئے تھے لیکن پھر بھی گزارہ ہوجاتا تھا اور خیال تھا کہ اب کے پہاڑ پر جانے کی وجہ سے شاید اور زیادہ فائدہ ہو لیکن اس سال گرمی اس غضب کی پڑی ہے کہ پچھلے سال کی جب ہم مئی کے مہینہ میں پہاڑ پر گئے تھے تو وہاں لحاف اوڑھ کر سوتے تھے لیکن اس دفعہ پہاڑ پر بھی اتنی