خطبات محمود (جلد 39) — Page 96
$1958 96 خطبات محمود جلد نمبر 39 کیلے ہی کام شروع کرتا ہوں تو وہ نہ صرف یہ کہ خود کامیاب ہوگا بلکہ دوسروں کو بھی اپنے ساتھ ملالے گا کیونکہ خدا تعالیٰ مومن کو کبھی اکیلا نہیں رہنے دیتا۔اگر کسی ایک کے دل میں تحریک ہو تو وہی کام شروع کر دے مگر پہلے اپنے اعمال کی اصلاح کرے اور اپنی شکل و صورت سے ثابت کرے کہ وہ اسلام کی بات کو سب سے زیادہ اہم سمجھتا ہے، اپنی شکل و صورت، تمدن، کلام، گفتگو، زبان، اخلاق کو اسلامی بناؤ۔پھر لوگ خود بخود تمہارا اثر قبول کریں گے اور تمہارے اندر ایسی مقناطیسی طاقت پیدا ہو جائے گی جوتی خود بخو ددوسروں کو کھینچ لے گی۔میں امید کرتا ہوں کہ یہاں کی جماعت بھی اور باہر کی جماعتیں بھی میرے اس خطبہ کے بعد اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کریں گی کہ گزشتہ ہستیوں کا بھی ازالہ ہو اور جماعت ترقی کرے اور ہمیں اسلامی تمدن قائم کرنے میں سہولتیں میسر آسکیں۔کئی اسلامی احکام ایسے ہیں کہ جب تک جماعت کی تعداد زیادہ نہ ہوان کو قائم نہیں کیا جاسکتا۔پس اول تو ہر شخص اپنے فرض کو ادا کرے۔لیکن اگر کسی ایک شخص کے دل میں تحریک ہو تو وہ دوسروں کا انتظار کیے بغیر اکیلا ہی کام شروع کر دے اور پھر استقلال کے ساتھ کرتا چلا جائے تا کہ اگر دس سال کے بعد بھی کوئی پوچھے تو وہ کہہ سکے کہ میں نے اس پر عمل کیا ہے اور یقیناً ایسا شخص دوسروں کے لیے ایک نمونہ اور راہنما کا کام دے گا“۔1 : البقرة: 149 2 : الزمر : 4 3 : التوبة: 31 4 : متى باب 6 آیت 9، 10 5 : سیرت ابن ہشام جلد 1 صفحہ 312،311۔مطبوعہ مصر 1936ء 6 : الانفال: 25 الفضل 18 مئی 1960 ء )