خطبات محمود (جلد 39) — Page 48
1958ء 48 خطبات محمود جلد نمبر 39 گی اور جس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے برکت بھی نازل ہوگی اور مسجد بنانے کا جو ثواب ہے وہ بھی انہیں ملے گا۔ اور پھر یورپ اور امریکہ میں جو مسلمان ہوں گے وہ الگ دعا کریں گے کہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کا بھلا کرے جنہوں نے ہمارے شہروں میں مسجدیں بنائی ہیں۔ کل میں نے دوستوں کو اس کی تحریک کی تھی ۔ اگر اس پر عمل شروع ہو جائے تو آمد بڑھانے کا شوق لوگوں میں ترقی کر سکتا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ ہماری ان اسٹیٹوں کا اتنا رقبہ ضرور ہے کہ ان کی آمد سے ایک سال میں ایک مسجد بن سکے لیکن اگر کوئی بہت ہی چھوٹی اسٹیٹیں ہوں تو وہ ایک سال میں نہ سہی تو دو سال میں بنالیں۔ بہر حال ( الفضل 29 مارچ 1958ء) دوستوں کو اس کی طرف توجہ کرنی چاہیے۔ 129 : 1 : النحل 2 : بخارى كتاب الايمان باب سُؤال جِبْرِيلَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم عَنِ الإِيمَانِ (الخ)