خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 240 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 240

خطبات محمود جلد نمبر 39 240 $1958 اسی طرح میں ربوہ والوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ جلسہ سالانہ پر آنے والے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مہمان ہیں اور چونکہ وہ خدا تعالیٰ کی آواز پر جمع ہوتے ہیں اس لیے وہ ان کے بھی مہمان ہیں۔اگر وہ ان کی مہمان نوازی نہیں کریں گے تو وہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا مورد بنیں گے۔ان کے کھانے پر جس قدر خرچ ہوتا ہے وہ تو خود اپنے چندہ کے ذریعہ بھجوا دیتے ہیں۔ربوہ والوں کا کام صرف اتنا رہ جاتا ہے کہ وہ ان کی خدمت کریں اور ان کی رہائش کے لیے زیادہ سے زیادہ مکانات پیش پس میں ربوہ والوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ ابھی سے اپنے مکانات کا ایک حصہ مہمانوں کو پیش کرنے کا تہیہ کر لیں اور کوشش کریں کہ وہ زیادہ سے زیادہ مکانات مہمانوں کو دیں۔اسی طرح ای مہمانوں کی خدمت کے لیے وہ والنٹیئرز کے طور پر اپنے آپ کو بھی پیش کریں تا کہ باہر سے آنے والوں کو زیادہ سے زیادہ آرام پہنچایا جا سکے۔اگر اس دفعہ باہر سے ایک لاکھ آدمی آ جائے تو اس کے معنے یہ ہیں کہ ان کی خدمت کے لیے ہمیں ہزار والنٹیر ز کی ضرورت ہوگی مگر ابھی ربوہ کی آبادی اتنی نہیں کہ تمام والنٹیئر ز صرف ربوہ سے ہی میسر آ سکیں۔اس لیے تمام جماعتوں کا فرض ہے کہ وہ اپنی جماعت کے افراد میں سے پچیس فیصدی افراد کو والنٹیئرز کے طور پر پیش کریں اور جلسہ سالانہ سے پہلے ہی انصار اللہ اور خدام الاحمدیہ کے دفاتر میں اُن کے نام بھجوا دیں اور جب جلسہ سالانہ پر وہ لوگ پہنچیں تو آتے ہی ان لوگوں کو انصار اور خدام کے منتظمین کے سپرد کر دیں تا کہ وہ ربوہ والوں کے ساتھ مل کر آنے والے مہمانوں کی خدمت کر سکیں“۔(الفضل 9 /اکتوبر 1958ء) 1 : الحج : 28 2: مريم: 56