خطبات محمود (جلد 39)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 241 of 392

خطبات محمود (جلد 39) — Page 241

$ 1958 241 28 خطبات محمود جلد نمبر 39 دُعاؤں میں لگے رہو کہ اللہ تعالیٰ اسلام کی مضبوطی کے زیادہ سے زیادہ سامان پیدا کرے عیسائیت کا مقابلہ کرنا ہمارا سب سے مقدم فرض ہے (فرموده 3 را کتوبر 1958ء بمقام نخله ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے سورۃ الناس کی تلاوت فرمائی اور پھر فرمایا: تینوں قُل جو قرآن شریف کے آخر میں آئے ہیں یہ در حقیقت سورۃ فاتحہ کی تشریح کے طور پر ہیں۔یوں تو سارا قرآن ہی سورہ فاتحہ کی تفسیر ہے لیکن خصوصیت سے وہ تینوں قل جو قرآن کریم کے آخر میں آئے ہیں ان میں آخری زمانہ میں پیدا ہونے والے مفاسد اور خرابیوں کی خبر دی گی ہے۔چنانچہ انہی سورتوں میں سے ایک یہ سورۃ الناس بھی ہے جس کی میں نے ابھی تلاوت کی ہے۔اس میں یہ بتایا گیا ہے کہ آخری زمانہ میں کئی قسم کے فتنے پیدا ہوں گے۔ایک فتنہ تو اللہ تعالیٰ کے رب العالمین ہونے کے مقابلہ میں اُٹھے گا یعنی لوگ رو پے د۔دے کر ایمان خرید نا شروع کر دیں گے۔چنانچہ دیکھ لو عیسائیوں نے ہمارے ملک میں لوگوں کو روپے دے دے کر ہی ادنی اقوام کو خرید ناشروع کیا تھا۔انہوں نے ان کے بچوں کو تعلیم دلائی ، ان کی عورتوں کی