خطبات محمود (جلد 38) — Page 169
1957ء 169 خطبات محمود جلد نمبر 38 نے کہا کہ ہوش سے تو کام لو ۔ اونٹ کا تو گھٹنا بندھا ہوا ہے ۔ 7 غرض اللہ تعالیٰ نے مخالفوں کے دلوں اکہ سے تو کا تو بندھا ہوا ہے۔ غرض اللہ نے کے میں رعب پیدا کر دیا کہ وہ ایک وہمہ کا شکار ہو کر میدان چھوڑ کر بھاگ گئے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں بھی ہزاروں مشکلات آئیں مگر اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ ان مشکلات میں آپ کی تائید کی۔ ایک دفعہ آپ انار کلی میں سے گزر رہے تھے کہ ایک پاگل نے زور سے آپ کو دوہترہ مارا جس سے آپ گر گئے ۔ شیخ رحمت اللہ صاحب کو اُس وقت جوش آیا اور انہوں نے اسے مارنا چاہا مگر حضرت مسیح موعود نے منع فرمادیا۔ بعد میں اس شخص کا بھائی احمدی ہو گیا۔ وہ ہمیشہ اس واقعہ پر رویا کرتا تھا اور حضرت مسیح موعودؓ سے عرض کرتا رہتا تھا کہ میرے بھائی کو معاف کر دیں۔ اُس نے آپ کی بڑی ہتک کی ہے۔ غرض صبر اپنے اندر بڑے شیریں نتائج رکھتا ہے۔ دوستوں کو چاہیے کہ انہیں جب بھی مشکلات پیش آئیں صبر سے کام لیں اور اللہ تعالیٰ کے حضور دعاؤں میں لگ جائیں ۔ یقیناً اللہ ان کی مشکلات کو دور کر دے گا اور انہیں کامیاب و با مراد کرے گا“۔ 128 : : 1 الفضل 25 اکتوبر 1961 ء ) 2 : سيرة ابن هشام جلد اول صفحه 338، 339 اسلام حمزة ومشق 2005 ء 3 : صحیح بخاری کتاب التفسير سورة الانفال باب " وما كان الله ليعذبهم وانت فيهم 4 : سيرة ابن هشام جلد 1 صفحہ 440 تا 442 مطبوعہ دمشق 2005 ء 5 : طبقات ابن سعد جلد 1 صفحه 212 مطبوعه بيروت 1985ء 6 : الانفال : 18 7 : السيرة النبوية لابن هشام جلد 2 صفحہ 1019 زیر عنوان مناداة ابي سفيان فيهم بالرحيل مشق 2005 ء