خطبات محمود (جلد 38)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 143 of 279

خطبات محمود (جلد 38) — Page 143

$1957 143 خطبات محمود جلد نمبر 38 بعض آدمی ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے سر میں مٹی پڑی ہوئی ہوتی ہے اور جن کے کپڑے میلے کچیلے ہوتے ہیں مگر جب وہ کسی معاملہ میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کوئی بات کریں تو خدا آسمان سے ان کی قسم کو پورا کرنے کا فیصلہ کر دیتا ہے۔2 اب دیکھو! ابو ہریرہ ایک غریب آدمی تھے۔مگر جب انہوں نے قسم کھائی تو خدا آسمان سے ان کی مدد کے لیے اتر آیا۔اور وہی مسلمان جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سفارش کو بھی رڈ کر چکا تھا۔اس نے بدلہ لینا ترک کر دیا۔تو مومن کی دعا خدا تعالیٰ کے عرش کو بھی ہلا دیتی ہے اور اس کے فرشتے انسان کی مدد کے لیے آسمان سے اترنے لگ جاتے ہیں۔مجھے اس خطبہ کی ضرورت اس لیے پیش آئی کہ پچھلے دنوں متواتر مجھے مختلف مقامات سے احمدیوں کے خطوط پہنچے ہیں کہ مخالف انہیں دق کر رہے ہیں۔بعض نے اپنے افسروں کے متعلق لکھا ہے، بعض نے اپنے علاقہ کے رئیسوں کے متعلق لکھا ہے ، بعض نے علماء کے متعلق لکھا ہے اور بعض نے اور بعض صاحب اثر لوگوں کے متعلق لکھا ہے کہ وہ انہیں احمدیت کی وجہ سے تنگ کر رہے ہیں۔میں ان سب سے کہتا ہوں کہ میں اُنہی جیسا ایک انسان ہوں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی فرماتے ہیں کہ میں ایک بشر رسول ہوں اور میں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خادموں کا بھی خادم ہوں۔پھر میرے بشر ہونے میں کیا محبہ ہو سکتا ہے۔پس میں ان کی ضرورت پوری نہیں کر سکتا۔ان کی ضرورت خدا ہی پوری کر سکتا ہے۔پس ان کو چاہیے کہ وہ خدا تعالیٰ سے دعا کریں اور اُنہی الفاظ میں کریں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سکھائے ہیں اور وہ یہ ہیں کہ اَللَّهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِی نُحُورِهِمُ وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شُرُورِهِمْ - 3 یعنی اے خدا ہمارے دشمن اتنے طاقتور ہو گئے ہیں کہ ہم ان کا ی مقابلہ نہیں کر سکتے۔ہم ان کی چھاتیوں کے آگے تجھے کھڑا کرتے ہیں تا کہ وہ شر جو دشمن ہمیں پہنچانا ہے چاہتے ہیں اُن سے ہم محفوظ رہیں اور تیری تائید اور نصرت ہمارے شاملِ حال رہے۔ہم نے تجربہ کیا ہے کہ اس دعا کے نتیجہ میں بڑے سے بڑے طاقت ور آدمی بھی اپنے ہتھیار پھینک دیتے ہیں اور ان کی تمام تدبیریں خاک میں مل جاتی ہیں۔پس میں جماعت سے کہتا ہوں کہ وہ قرآن کریم کی اس آیت اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایت پر غور کریں اور ان حالات میں خدا تعالیٰ سے دعا کیا کریں کہ اَللَّهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِی نُحُوْرِهِمْ وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شُرُورِهِمُ۔اگر تم ان الفاظ میں خدا تعالیٰ