خطبات محمود (جلد 38)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 114 of 279

خطبات محمود (جلد 38) — Page 114

$1957 114 13 خطبات محمود جلد نمبر 38 افریقہ، امریکہ اور یورپ میں نئی مساجد کی تعمیر اور ان کی اہمیت پاکستان کی احمدی جماعتوں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے اپنے مقامات پرنئی مساجد تعمیر کرنے کی کوشش کریں (فرموده 3 مئی 1957ء بمقام ربوہ ) تشهد ، تعو ذاور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: اس ہفتہ جو خبریں باہر سے آئی ہیں ان میں سے بعض تو ابھی ایسی حالت میں ہیں کہ ان کے ذکر کرنے کا ابھی موقع نہیں آیا۔لیکن خوشخبریاں ایسی ہیں کہ ان کے ذکر کرنے میں کوئی حرج نہیں۔مشرقی افریقہ میں ہماری کچھ مساجد بنی تھیں۔میں نے شیخ مبارک احمد صاحب رئیس التبلیغ کو ان کے فوٹو بھیجنے کے لیے لکھا تھا۔چنانچہ انہوں نے ان مساجد کے فوٹو بھیج دیئے ہیں۔ان میں سے ایک مسجد ایسی ہے جس کے متعلق مجھے یاد پڑتا ہے کہ وہ ساٹھ سال کی بنی ہوئی ہے جبکہ سید محمود اللہ شاہ صاحب مرحوم وہاں رہتے تھے۔مگر معلوم نہیں شیخ مبارک احمد صاحب کو کیا ہوا کہ اب تک انہوں نے اس کا فوٹو نہیں بھیجا تھا۔لکھنے پر انہوں نے اس کا فوٹو بھیجا ہے۔مساجد کے جو فوٹو مشرقی افریقہ سے آئے ہیں اُن میں سے ایک نیروبی کی مسجد کا -