خطبات محمود (جلد 37) — Page 1
$1956 1 1 خطبات محمود جلد نمبر 37 اپنے دوستوں میں صداقت معلوم کرنے کی ایک لگن اور سنجیدگی کے ساتھ غور و فکر کرنے کی عادت ڈالنے کی کوشش کرو اپنے آپ کو سلسلہ کے لیے مفید وجود بناؤ اور مختلف پیشوں خصوصاً تجارت کو اختیار کرنے کی طرف توجہ دو (فرموده 6 جنوری 1956ء بمقام رتن باغ لاہور ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: چند دن ہوئے یہاں کے مبلغ ربوہ گئے تھے اور انہوں نے مجھ سے ذکر کیا تھا کہ لاہور کی جماعت کے جو سر کردہ ممبران ہیں وہ تبلیغ کی طرف توجہ نہیں کرتے۔اُن سے تو میں کہا تھا کہ میرے لاہور جانے پر اگر آپ اُن لوگوں کے سامنے مجھ سے بات کرتے تو میں آپ کی موجودگی میں اُن لوگوں سے دریافت کرتا۔اب اکیلے بات کرنے سے کیا فائدہ؟ لیکن حقیقت یہ ہے کہ واقعات اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ لاہور کے سرکردہ احباب کو تبلیغ کی طرف بہت کم توجہ ہے۔حالانکہ یہاں اللہ تعالیٰ کے فضل سے جو سر کردہ احباب ہیں اُن میں