خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 248 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 248

$1956 248 خطبات محمود جلد نمبر 37 وہاں چلے جائیں تو تھوڑے عرصہ میں ہی وہ لکھ پتی بن سکتے ہیں بلکہ شاید اس صدی کے اندر اندر اُن کی اولاد میں بادشاہ ہو جائیں گی اور ہمیشہ کی عزت پائیں گی۔ابھی شیخ بشیر احمد صاحب ملف نے بتایا ہے ہائیکورٹ کے ایک حج یورپ گئے تھے انہوں نے واپسی پر بتایا کہ سپین کے مبہ کو دیکھ کر مجھے یوں معلوم ہوا کہ جیسے پرانے زمانہ کے مبلغین ہوا کرتے تھے۔یہ حج احمدی نہیں بلکہ غیر احمدی ہیں اور پھر پاکستانی علماء کے زیر اثر ہیں مگر ہائیکورٹ کا حج ہونے کی وجہ سے چونکہ ان میں صحیح فیصلہ کرنے کا ملکہ پیدا ہو چکا ہے اس لیے جب انہوں نے ہمارے سپین کے مبلغ کو کام کرتے دیکھا تو ان پر ایسا اثر ہوا کہ انہوں نے کہا کہ اس مبلغ کو دیکھ کر پرانے اسلامی مبلغین کا نظارہ آنکھوں کے سامنے آ گیا ہے۔اگر ہماری جماعت کے نوجوان اس طرح بیرونی ممالک میں کام کرنا شروع کر دیں تو خدا تعالیٰ کے فضل سے نئے نئے رستے کھل سکتے ہیں اور نئی نئی ترقیوں کے سامان ہو سکتے ہیں۔(الفضل 20 جون 1956ء) (Collins English Dictionary)IT NEVER RAINS IT POURS : 1 2 : درشین فارسی صفحه 119 نظارت اشاعت و تصنیف ربوہ On Heroes Hero - Worship by Thomas Carlyle: 3 Lecture II۔The Hero as Prophet۔Mahomet: Islam :4 صحیح مسلم كتاب الايمان باب بيان ان الإسلامَ بَدَءَ غَرِيبًا وَ سَيَعُودُ غَرِيبًا وانه يأرز بين المسجدين 5 : صحیح البخارى كتاب التفسير - تفسير سورة الجمعة -