خطبات محمود (جلد 37) — Page 249
$1956 249 24 خطبات محمود جلد نمبر 37 اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں رہنے کے لیے ضروری ہے که انسان ہر وقت اُسی کی طرف جُھکا رہے اور اُسی سے استعانت طلب کرے (فرمودہ 22 جون 1956ء بمقام خیبر لاج مری) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ بعض مسلمان کہلانے والوں کی نسبت فرماتا ہے کہ وَ اِذَا جَاءُوكَ حَيَّوْكَ بِمَا لَمْ يُحَيْكَ بِهِ الله 1 یعنی جب وہ تیرے پاس آتے ہیں تو تجھے ایسی دعائیں دیتے اور ایسے تعریفی کلمات تیرے حق میں کہتے ہیں جو اللہ تعالیٰ نے نہیں کہے۔حالانکہ رسول کو رسالت کے مقام پر جو اس کا اصل روحانی مقام ہوتا ہے خدا تعالیٰ خود کھڑا کرتا ہے کوئی انسان کھڑا نہیں کرتا لیکن بعض بیوقوف سمجھتے ہیں کہ ہم اگر کوئی تعریفی کلمہ کسی کے متعلق کہہ دیں گے تو اس سے اُس کی شان بڑھ جائے گی۔وہ نادان یہ نہیں جانتے کہ تمہارے کہنے سے کیا بنتا ہے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ بتوں کی نسبت فرماتا سے