خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 247 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 247

$1956 247 خطبات محمود جلد نمبر 37 یہ پیشگوئی پوری ہوئی اور مسلمان کمزور ہو گئے۔مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے ساتھ ہی یہ بھی خبر دی تھی کہ جب اسلام مسافر ہو گا اور دنیا میں اس کا کوئی ٹھکانا نہیں ہو گا اُس وقت پھر اللہ تعالیٰ آسمان سے مسلمانوں کی ترقی کے سامان پیدا کرے گا اور پھر اسلام کو عروج اور غلبہ حاصل ہو گا۔پس امریکہ کیا اور انگلستان کیا اور جرمنی کیا اور روس کیا اُن کی طاقت نہیں کہ خدا کے مقابلہ میں کھڑے ہوسکیں۔جب اسلام کی ترقی کا دور دورہ تھا اُس وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دی تھی کہ ایک زمانہ میں اسلام کمزور ہو جائے گا۔چنانچہ وہ واقع میں کمزور ہو گیا۔پھر آپ نے یہ بھی خبر دی کہ اس ضعف کے بعد پھر اسلام غالب آئے گا اور دنیا پر چھا جائے گا۔5 تم غور کرو اور سوچو کہ جس وقت اسلام دنیا پر غالب تھا کیا اُس وقت کسی کے ذہن میں بھی آسکتا تھا کہ اسلام کمزور ہو جائے گا ؟ مگر جس خدا نے کی اتنی بڑی حکومت کو کمزور کر دیا جو اناطولیہ سے شروع ہو کر چین کی سرحدوں تک پھیلی ہوئی تھی اور پھر وہ حکومت برما میں بھی تھی، ملایا میں بھی تھی ، فلپائن میں بھی تھی ، انڈونیشیا میں بھی تھی، چائنا میں بھی تھی، ایران میں بھی تھی ، عرب میں بھی تھی ، الجزائر میں بھی تھی ، مراکش میں بھی تھی ، مگر پھر ایک ہوا چلی اور یہ تمام حکومتیں بالکل کمزور اور بے حقیقت بن کر رہ گئیں اور وہ قومیں جو ان کے ماتحت ہوا کرتی تھیں وہی ان پر حکومت کرنے لگ گئیں۔اسی خدا نے یہ بھی کہا ہے کہ جب مسلمان بالکل کمزور ہو جائیں گے اُس وقت پھر مسلمانوں کو طاقت بخشی جائے گی اور وہ دنیا کے بادشاہ بنا دیئے جائیں گے۔پس کسی کی کیا طاقت ہے کہ وہ خدا کے آگے کھڑا ہو سکے۔پہلے بھی خدا نے ہی اسلام کو بڑھایا تھا اور اب بھی خدا ہی اس کو بڑھائے گا۔لیکن وہ چاہتا ہے کہ ہمیں بھی کچھ ثواب حاصل کرنے کا موقع دے ورنہ حقیقت یہی ہے کہ قضائے آسمان است ایں بہر حالت شود پیدا پس ہمیں صرف اس نقطہ نگاہ سے غور کرنا چاہیے کہ خدا تعالیٰ کی اس قضا کے پورا کرنے میں ہمیں بھی کوئی حصہ ملتا ہے یا نہیں۔اگر ہماری جماعت کے دوست عقل سے تو دس ملک میرے ذہن میں ایسے ہیں کہ اگر قربانی کرنے والے نوجوان