خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 533 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 533

$1956 533 خطبات محمود جلد نمبر 37 جو خدا کا گھر ہے۔اس حالت میں کہ تو اُس سے راضی ہے اور خدا تجھ سے راضی ہے اور جن سے خدا تعالیٰ راضی ہو گیا وہ وہی ہیں جو قدم قدم پر خدا تعالیٰ کی طرف توجہ کرتے ہیں اور اس کی رضا کی جستجو کرتے ہیں۔پس یہ کوئی نیا مضمون نہیں بلکہ در حقیقت قرآن کریم کی بعض اہم آیات کی اردو میں تفسیر ہے۔ایک حصہ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ کی تفسیر ہے اور ایک حصہ الْحَمْدُ لِلَّهِ اور رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ اور رَاضِيَةً مَّرْضِيَّةَ کی تفسیر ہے اور اس بات کی تفسیر ہے کہ وَاخِرُ دَعُونَهُمْ أَنِ الْحَمدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ۔پس ہماری جماعت کو چاہیے کہ وہ قدم قدم پر دعائیں کیا کرے۔ہم تھوڑے ہیں اور ہماری مثال ایسی ہے جیسے ایک چڑیا باز کے سامنے ہوتی ہے۔باز جب چاہے حملہ کر کے اُس چڑیا کو مار ڈالے۔ہمارے بچاؤ کا اس دنیا میں بھی اور اگلے جہان میں بھی ایک ہی ذریعہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف ہماری توجہ ہو جائے۔جیسے قرآن کریم میں آتا ہے۔فَأَيْنَمَا تُوَتُوْا فَشَمَّ وَجْهُ الله 11 یعنی تم خدا تعالیٰ کو متوجہ کرتے ہوئے اور دعائیں کرتے ہوئے جس طرف بھی جاؤ گے اُدھر ہی خدا تعالیٰ جائے گا اور وہ تمہاری مدد کے لیے آیا ہوا ہو گا۔پس دعائیں کریں اور کرتے رہیں اور ہر کام میں خدا تعالیٰ کی رضا کی تلاش کریں۔دوست لفظاً بھی یہ دعائیہ الفاظ کہا کریں کیونکہ اس طرح انسان کو یہ تحریک ہوتی ہے کہ جب میں خدا تعالیٰ سے کہہ رہا ہوں کہ میں تیری رضا کی جستجو کرتا ہوں تو عملاً بھی مجھے اس کی رضا کی کی جستجو کرنی چاہیے۔اور جب وہ عملاً خدا تعالیٰ کی رضا کی جستجو کرے گا تو لازماً اُس کی دعائیں زیادہ قبول ہوں گی۔غرض یہ ایک رؤیا ہے جو غیر معمولی طور پر دو دن اور پھر متفرق دنوں میں ہوئی ہے۔ایک حصہ اس کا ربوہ میں آیا اور ایک حصہ میں بھول گیا۔دوبارہ وہ لاہور میں آیا اور اُس میں دوسرا حصہ یاد کرایا گیا۔ورنہ پہلے دن وہ بھولنے کی وجہ سے غیر مکمل رہ گئی تھی۔بہر حال دونوں جگہوں پر خدا تعالیٰ نے اس کے مضمون کو یاد کروایا تاکہ میں بھی اس سے فائدہ اُٹھا سکوں اور جماعت کے دوست بھی اِس سے فائدہ اُٹھا ئیں۔سو میں دوستوں کو توجہ دلاتے ہوئے یہ فقرے بتا تا ہوں۔وہ دعاؤں میں یہ فقرے پڑھا کریں یہ کہتے ہوئے کہ اے اللہ ! فلاں فلاں کام پورا