خطبات محمود (جلد 37) — Page 532
$1956 532 خطبات محمود جلد نمبر 37 66 ہیں اور اُس کی رضا کی جستجو کرتے ہیں یعنی ایک تو یہ کہ ہر قدم جو ہم دنیا میں اُٹھائیں یعنی کوئی کام بھی کریں اُس میں خدا تعالیٰ کی طرف توجہ کر لیں۔جس کے معنے یہ ہیں کہ ہم خدا تعالیٰ سے دعا کر لیں جیسا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی دعائے استخارہ بتائی ہے اور فرمایا ہے کہ ہر کام کو شروع کرنے سے پہلے دعائے استخارہ کر لیا کرو۔5 دوسرا فقرہ ہے ، اور اُس کی رضا کی جستجو کرتے ہیں، یعنی جب کوئی کام کرتے ہیں تو دیکھ لیتے ہیں کہ خدا تعالیٰ اس سے راضی ہوتا ہے یا نہیں۔اس کی طرف بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے توجہ دلائی ہے اور فرمایا ہے کہ ہر کام سے پہلے بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیمِ پڑھ لیا کرو - 6 اب اگر کوئی شخص کہے کہ میں خدا تعالیٰ کا نام لے کر اُس کام کو شروع کرتا ہوں تو یہ بات ظاہر ہے کہ خدا تعالیٰ اس پر راضی ہو گا۔تبھی وہ ایسا کہے گا۔ورنہ دنیا میں کیا کوئی شخص یہ نہیں کہہ سکتا ہے کہ میں اپنے فلاں دشمن کے نام سے یہ کام شروع کرتا ہوں۔وہ دشمن تو اُس کو ناکام کرنے کی کوشش کرے گا اُس کو کامیاب کیوں کرے گا۔پس اگر کوئی شخص خدا تعالیٰ کا نام لے کر کوئی کام شروع کرتا ہے تو اس کے معنے یہ ہیں کہ وہ کام خدا تعالیٰ کی رضا کے مطابق ہے ورنہ وہ کبھی خدا تعالیٰ کا نام لے کر وہ کام شروع نہ کرتا۔گویا یہ فقرے بِسْمِ اللهِ اور اَلْحَمْدُ لِلَّهِ کی اردو میں تفسیر ہیں۔جس بات کو عربی میں بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ کہا گیا ہے وہ گویا ہم قدم قدم پر خدا تعالیٰ کی طرف توجہ کرتے ہیں کا قائم مقام ہے۔اس کے بعد یہ فقرہ کہ ہم اُس کی رضا کی جستجو کرتے ہیں، یہ الْحَمدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ 7 کا قائم مقام اور جب کسی کو اللہ تعالیٰ کی رضا نصیب ہو گی تو اُسے جنت بھی نصیب ہے۔ہو گی اور جنت کے متعلق خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَأَخِرُ دَعونهُمْ أَنِ الحَمدُ لِلهِ رَبِّ العَلَمِيْنَ - 8 گویا الْحَمدُ لله رب العلمین جنت میں داخل ہونے والا کہتا ہے۔اور جنتیوں کے متعلق خدا تعالیٰ یہ بھی فرماتا ہے کہ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ و یعنی وہ خدا تعالیٰ سے راضی ہو گئے اور خدا تعالیٰ ان سے راضی ہو گیا۔اسی طرح فرماتا ہے۔يَآيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَجِنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرْضِيَّةً 10 یعنی اے نفس مطمئنہ ! اپنے رب کی طرف کوٹ یعنی جنت کی طرف آ