خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 314 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 314

$1956 314 خطبات محمود جلد نمبر 37 جس سے گواہ کی حیثیت مخدوش ہو جائے۔آخر اُسے معلوم ہوا کہ مولوی محمد حسین بٹالوی کی ماں اخلاقی لحاظ سے اچھی شہرت کی مالک نہیں تھی۔لیکن بعد میں اُس نے توبہ کر لی اور اُن کے والد نے اُس سے نکاح کر لیا۔وکیل کو جب یہ بات معلوم ہوئی تو اس نے کہا اگر میں یہ ثابت کر دوں کہ مولوی محمد حسین بٹالوی کی ماں ڈومنی یا کنچنی تھی تو اس کی گواہی کی کوئی حیثیت نہیں رہے گی۔لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ میں اس کی اجازت نہیں دیتا۔اگر ی ماں میں کوئی نقص تھا تو اس کا مولوی محمد حسین بٹالوی پر کیا الزام آتا ہے۔وہ کہنے لگا اگر جرح میں اس کی حیثیت کو گرایا نہ گیا تو خطرہ ہے کہ آپ کہیں قید نہ ہو جائیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہمیں اس کی کوئی پرواہ نہیں۔اگر وہ ہمارے خلاف کوئی قدم اُٹھائے گا تو خدا خود اس کو پکڑے گا اور سزا دے گا مگر یہ نہیں ہو سکتا کہ اس کی ماں کے گناہ کی وجہ سے ہم اس کو قصور وار قرار دے دیں جیسے محمد بن ابی بکر نے جو گناہ کیا اس کی وجہ سے ابوبکر" پر کوئی الزام نہیں آ سکتا یا جیسے حضرت خلیفہ اول کی اولاد اگر کوئی بُرا کام کرے تو اس کی وجہ سے حضرت خلیفہ اول پر کوئی الزام نہیں آ سکتا۔بیشک یہ ان کی طرف منسوب ہوتے ہیں مگر بیٹوں کے کسی فعل کی ماں باپ پر کیا ذمہ داری ہے۔آخر نوح کے بیٹے کا قرآن کریم میں بھی ذکر اتا ہے 6 مگر کیا اس کے بعد ہمارا اختیار ہے کہ ہم نوح کو بُرا بھلا کہنا شروع کر دیں۔اگر ہم یں گے تو کافروں میں شامل ہو جائیں گے۔بہر حال یہ واقعات ایسے ہیں جو تاریخ میں ہمیں پہلے بھی دکھائی دیتے ہیں۔جیسا کہ ڈاکٹر شاہ نواز صاحب نے لکھا ہے کہ آپ کیوں گھبراتے ہیں۔حضرت عثمان پر بھی ابوبکر کے بیٹے نے ہی حملہ کیا تھا اور آج تک سب مسلمان اُس پر لعنت کرتے ہیں۔مجھے خوب یاد ہے جب ہم حضرت خلیفہ اول سے پڑھا کرتے تھے تو جب بھی کربلا کے واقعات کا ذکر آتا آپ آہ بھر کر فرمایا کرتے تھے کہ مجھے ہمیشہ اس بات کے تصور کا شدید صدمہ ہوتا ہے کہ امام حسین پر کس شخص کے بیٹے نے حملہ کیا۔آپ پر حملہ کرنے والا اُس شخص کا بیٹا تھا جو عشرہ مبشرہ میں شامل تھا یعنی ان دس لوگوں میں سے ایک تھا جن کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ فرمایا تھا کہ وہ بغیر کسی حساب کے جنت میں داخل کیے