خطبات محمود (جلد 37) — Page 137
$1956 137 11 خطبات محمود جلد نمبر 37 شادی کی بنیاد اخلاق، نیکی اور تقوی پر قائم ہونی چاہیے تاجو اولاد پیدا ہو وہ بھی نیک ، متقی اور اللہ تعالیٰ کے نام کو بلند کرنے والی ہو (فرمودہ 16 مارچ 1956ء بمقام لاہور ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: چونکہ کل رات مجھے انتڑیوں میں شدید درد کی تکلیف ہو گئی تھی اور ساری رات اسہال آتے رہے اور پھر سفر بھی ایسی حالت میں ہوا جبکہ بادلوں اور بارش کی وجہ سے فضا میں غبار اور اندھیرا تھا جس سے طبیعت میں سخت گھبراہٹ اور اضطراب کی کیفیت رہی۔اس لیے ہے آج میں زیادہ لمبا خطبہ نہیں پڑھ سکتا۔گو اللہ تعالیٰ کے فضل سے آج مجھے نسبتاً افاقہ پیٹ میں درد کی شکایت ابھی باقی ہے۔بہر حال میں نے مناسب سمجھا کہ کچھ نہ کچھ خطبہ بیان کر دوں۔آج رات میں نے رویا میں دیکھا کہ ایک تعلیم یافتہ عورت کہہ رہی ہے کہ مہ