خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 136 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 136

$1956 136 خطبات محمود جلد نمبر 37 (3) منیر الدین صاحب واقف زندگی جامعتہ المبشرین کی اہلیہ کراچی میں اچانک فوت ہوگئی ہے ہیں۔پچھلے جلسہ پر یہاں آئی تھیں۔بیچاری نہانے کے لیے بیٹھی تھیں کہ اچانک دل پر ایسا اثر پڑا کہ بیہوش ہو گئیں۔انہیں اُٹھا کر باہر لایا گیا تو تھوڑی ہی دیر میں فوت ہو گئیں۔(4) صوفی عبدالرحیم صاحب پراچہ فوت ہو گئے ہیں۔آپ صوفی عبدالغفور صاحب۔ہانگ کانگ کے بہنوئی تھے۔1924ء میں مولوی نعمت اللہ خاں صاحب کی شہادت کے موقع پر کابل میں موجود تھے۔اس شہادت سے ہی متاثر ہو کر انہوں نے احمدیت قبول کی تھی۔نماز کے بعد میں چاروں جنازے پڑھاؤں گا۔الفضل 25 مارچ 1956ء) 1 تفسیر روح البیان زیر آیت سورۃ الحدید 28 ثم قفينا على اثارهم برسلنا وقفَّينا بِعِيْسَى ابْنِ مَرْيَمَ وَاتِينَاهُ الْإِنْجَيْلَ۔۔۔۔الخ) 2 : سیرت ابن ہشام جلد 4 صفحہ 87 مطبوعہ مصر 1936ء 3 : ترندی ابواب المناقب باب رجاءه ان يكون ابوبكر ممن يدعى من جميع ابواب الجنة