خطبات محمود (جلد 37) — Page 460
$1956 460 خطبات محمود جلد نمبر 37 واجب القتل نہیں سمجھتے بلکہ اسے ایک تھپڑ مارنا بھی جائز نہیں سمجھتے۔مگر غیر مسلموں کو کلمہ پڑھوانے کی اگر کہیں ضرورت ہوتی ہے تو اُس وقت ہم لوگ ہی کام آتے ہیں۔عام مسلمانوں کو یہ توفیق نہیں ملتی کہ وہ غیر مسلموں کو اسلام میں داخل کریں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس ایک دفعہ کسی ادنی قوم میں سے ایک غریب عورت اپنے بچے کو لائی۔اُسے سل کا مرض تھا۔اُس نے درخواست کی کہ اس کا علاج بھی کریں اور اسے کسی طرح کلمہ بھی پڑھا دیں۔وہ لڑکا بڑا پکا عیسائی تھا۔وہ کہتا کہ میں تو مسلمان نہیں ہوں گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اُسے بڑا سمجھایا مگر وہ نہ مانا۔ایک دن آدھی رات کو اُٹھ کر وہ بٹالہ کی طرف بھاگ گیا۔وہاں عیسائیوں کا مشن تھا۔ماں کی آنکھ کھل گئی تو وہ آدھی رات کو گیارہ میل تک جنگل میں سے اُس کے پیچھے گئی اور اُسے پکڑ کر واپس لائی۔مجھے یاد ہے میں چھوٹا تھا۔وہ آئی اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے قدموں میں گر گئی اور کہنے لگی میں آپ سے کچھ نہیں مانگتی۔یہ میرا اکلوتا بیٹا ہے۔میں یہ نہیں کہتی کہ یہ بچی جائے۔گو میری خواہش ہے کہ یہ بچ جائے تو اچھا ہے لیکن اگر یہ اچھا نہیں ہوسکتا تو بیشک اچھا نہ۔میری خواہش صرف اتنی ہے کہ یہ کلمہ پڑھ کر مرے۔آپ کسی طرح اسے کلمہ پڑھوا دیں۔پھر بیشک مر جائے۔میں سمجھوں گی کہ میرا یہ لڑکا بچ گیا ہے۔آخر اللہ تعالیٰ نے اُس کی اس خواہش کو قبول کر لیا۔یا تو وہ لڑکا بڑا سنگدل تھا اور یا مرنے سے دو تین دن پہلے کہنے لگا میری سمجھ میں یہ بات آگئی ہے کہ اسلام سچا ہے۔چنانچہ اُس نے کلمہ پڑھا اور پھر چند دن کے بعد فوت ہو ہو گیا۔اب دیکھو! اگر کسی غیر مسلم کو کلمہ پڑھانا ہوتا ہے تو لوگ ہمارے پاس آتے ہیں کیونکہ کا فر کو کلمہ پڑھانا بھی آسان کام نہیں کلمہ پڑھانا بھی کسی ہنرمند کو ہی آتا ہے۔کہتے ہیں کسی پٹھان کا لڑکا تلوار نکال کر ایک ہندو سے کہنے لگا کہ پڑھ کلمہ۔پہلے تو وہ بہانے بناتا رہا کہ میں ہندو ہوں میں کلمہ کیسے پڑھوں؟ مگر پٹھان کہنے لگا اگر تم نے کلمہ نہ پڑھا میں تمہیں قتل کر دوں گا۔اس پر وہ کہنے لگا خان صاحب! مجھے تو کلمہ آتا نہیں میں کلمہ کیسے پڑھوں؟ آپ پڑھتے جائیں تو میں دُہراتا جاؤں گا۔کہنے لگا خُو ! تمہارا قسمت خراب تھا کلمہ مجھے بھی نہیں آتا ورنہ آج تو ضرور مسلمان ہو جاتا۔تو کلمہ پڑھانا بھی ہر ایک کا کام نہیں۔کلمہ پڑھوانے کے لیے بھی ایک جوش ہوتا ہے۔