خطبات محمود (جلد 37) — Page 350
$1956 350 33 خطبات محمود جلد نمبر 37 قرآن کریم کے ترجمہ کا عظیم الشان کام مکمل ہو گیا الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَلِكَ محض اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس نے بیماری کے باوجود تھوڑے سے عرصہ میں ہی مجھے یہ اہم کام سرانجام دینے کی توفیق عطا فرمائی (فرمودہ 24 اگست 1956ء بمقام جابه ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے قرآن کریم کی ان آیات کی تلاوت فرمائی: " يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا لَقِيتُمْ فِئَةً فَاثْبُتُوا وَاذْكُرُوا الله ط كَثِيرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ - وَاَطِيْعُوا اللهَ وَرَسُولَهُ وَلَا تَنَازَعُوا فَتَفْشَلُوا وَتَذْهَبَ رِيحُكُمْ وَاصْبِرُوا إِنَّ اللهَ مَعَ الصُّبِرِيْنَ - وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِيْنَ خَرَجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ بَطَرًا وَ رِئَاءَ النَّاسِ وَيَصُدُّونَ 66 عَنْ سَبِيلِ اللهِ وَاللَّهُ بِمَا يَعْمَلُونَ مُحِيْطٌ “ - 1 اس کے بعد فرمایا: ”سب سے پہلے تو میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جابہ کے قیام کی بڑی وجہ یہ تھی کہ قرآن شریف کا ترجمہ کرنے کی مجھے توفیق مل جائے۔سو اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ آج ہم