خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 349 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 349

$1956 349 خطبات محمود جلد نمبر 37 کہ وہ ہمیشہ استغفار سے کام لیتے رہیں۔گو اس میں یہ بشارت بھی پائی جاتی ہے کہ اگر کوئی کمی رہ جائے گی تو فرشتوں کا استغفار اس کمی کو پورا کر دے گا مگر ساتھ ہی اس طرف بھی توجہ دلائی کی گئی ہے کہ تم بھی استغفار سے کام لو۔جب غیر تمہارے لیے استغفار کر رہے ہیں تو تمہیں بھی استغفار سے کام لینا چاہیے تا کہ تمہارا استغفار فرشتوں کے استغفار کے ساتھ مل کر تمہاری بخشش اور مغفرت کا ذریعہ بن جائے۔غرض یہ آیت جہاں مومنوں کے لیے ایک بشارت کی حامل ہے وہاں اس میں تنبیہ بھی پائی جاتی ہے کہ بیوقوفو! فرشتے جن کا تمہارے کھانے پینے یا دوسری لذات سے کوئی تعلق نہیں وہ تو تمہارے لیے استغفار کر رہے ہیں اور تم خاموش بیٹھے ہو۔حالانکہ تم اپنی کی خواہشات کی وجہ سے گناہ میں مبتلا ہوتے ہو۔مثلاً کسی کی اچھی گھوڑی دیکھی اور پھرالی ، کسی کی اچھی گائے دیکھی اور چرالی۔پس اس کا اگر کوئی فائدہ پہنچ سکتا ہے تو تمہیں پہنچتا ہے فرشتوں کو نہیں پہنچتا۔مگر جب وہ بھی استغفار کر رہے ہیں تو تمہارا فرض ہے کہ تم اُن سے بھی زیادہ استغفار سے کام لو تا تمہارا اور فرشتوں کا استغفار مل کر تمہارے لیے اللہ تعالیٰ کی بخشش اور اس کی مغفرت کو کھینچ لائے اور تمہیں اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل ہو جائے“۔1 : المومن : 8 الفضل 23 راگست 1956 ء ) 2 : يَخَافُونَ رَبَّهُمْ مِنْ فَوْقِهِمْ وَيَفْعَلُوْنَ مَا يُؤْمَرُونَ (النحل : 51) يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا قُوا أَنْفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَارًا وَقُودُهَا النَّاسُ | وَالْحِجَارَةُ عَلَيْهَا مَلَيْكَةٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لَا يَعْصُونَ اللهَ مَا أَمَرَهُمْ وَيَفْعَلُوْنَ مَا يُؤْمَرُونَ (التحريم: 7) 3 : سیرت ابن ہشام الجزء الاول صفحہ 709 تا 11 7 زیر عنوان نواح قريش على قتلاهم دمشق 2005 ء