خطبات محمود (جلد 36)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 311 of 338

خطبات محمود (جلد 36) — Page 311

$1955 311 خطبات محمود جلد نمبر 36 ایمان لانے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے تمہیں یہ طاقت دی ہے کہ تم درختوں کی جڑیں اور پتے کھا کر گزارہ کر لو۔لیکن وہ لوگوں سے مرغ اور پلاؤ کا مطالبہ کرے گا جو وہ مہیا نہیں کر سکیں گے اور اس طرح وہ جلد ہی وہاں سے بھاگ جائے گا۔تم سمجھتے ہو کہ تبلیغ صرف علم سے ہوتی ہے حالانکہ تبلیغ صرف علم سے نہیں ہوتی بلکہ اس کے لیے اخلاص اور قربانی کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔اس لیے تم اُس کے علم وفضل سے گھبراؤ نہیں۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔تھوڑے ہی دنوں کے بعد مجھے اُس کا خط آیا کہ آپ نے جو کچھ لکھا تھا وہ بالکل درست ثابت ہوا۔وہ مبلغ چند دن کے بعد ہی یہاں سے واپس چلا گیا اور اس کی وجہ اُس نے یہی بتائی کہ مجھے یہاں اچھا کھانا نہیں ملتا۔اب دیکھو میں نے اپنے مبلغ کو پہلے ہی لکھ دیا تھا کہ وہ معمولی غذا کھا کر گزارہ نہیں کر سکے گا اور بھاگ جائے گا۔یہ توفیق صرف احمدیوں کو ہی میسر ہے کہ وہ درختوں کی جڑیں کھاتے ہیں ، پتے کھاتے ہیں ، بد بو دار گھاس کھاتے ہیں اور دس دس سال تک گزارہ کرتے چلے جاتے ہیں اور تبلیغ کا کام جاری رکھتے ہیں۔اس کے نتیجہ میں ان کی صحتیں بھی خراب ہو جاتی ہیں۔لیکن وہ اس کی پروا نہیں کرتے۔انگریز لوگ مغربی افریقہ کو White man's grave“ یعنی سفید آدمیوں کی قبریں کہتے ہیں۔کیونکہ وہاں وہ جسے بھی بھجواتے تھے کچھ عرصہ کے بعد وہ مرجاتا تھا۔لیکن خدا تعالیٰ نے احمدی مبلغین کو یہ توفیق دی ہے کہ وہ درختوں کی جڑیں اور پتے اور بد بودار گھاس کھاتے ہیں اور پھر بھی تبلیغ اور اشاعت اسلام کا کام کئے جاتے ہیں۔بعض دفعہ ان کی انتڑیوں میں کیڑے پڑ جاتے ہیں۔لیکن وہ اس کی بھی پروا نہیں کرتے اور خدا تعالیٰ کا نام بلند کئے جاتے ہیں۔لیکن مصری مبلغ وہاں کام نہیں کر سکتے۔وہ اگر وہاں جائیں گے تو کہیں گے مرغا اور پلا ولا ؤ ، ہم جڑیں اور پتے نہیں کھائیں گے۔اور جب انہیں مرغا اور پلاؤ نہیں ملے گا تو وہ واپس آجائیں گے۔پس وہ اگر چندے دیں گے تو آپ لوگ تسلی رکھیں کہ آدمی پھر بھی آپ کے ہی کام کریں گے اُن کے آدمی باہر جا کر کام نہیں کر سکتے۔مولوی تمیز الدین صاحب کو جو پاکستان دستور ساز اسمبلی کے صدر تھے تبلیغ کا شوق تھا۔