خطبات محمود (جلد 36)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 309 of 338

خطبات محمود (جلد 36) — Page 309

خطبات محمود جلد نمبر 36 309 $1955 پیدا ہوگئی۔انگریزوں کو جب اس رو کا احساس ہوا تو حکام نے اس کو دبانا چاہا۔اور جو شخص بھی احمدی ہونے لگتا اُس پر دباؤ ڈالا جاتا کہ اگر وہ احمدی ہو گیا تو اُسے ملازمت سے برخاست کر دیا جائے گا یا اُسے جائیداد سے محروم کر دیا جائے گا۔لیکن اس کے باوجود ہمارے مبلغ کو کی خدا تعالیٰ نے اس علاقہ میں کامیابی عطا فرمائی۔آج وہاں سے ایک اور خط آیا ہے کہ دوسرے مبلغ کو بھی ایک دوسرے علاقہ میں بھیجا جا رہا ہے اور خیال ہے کہ اگر یہ مبلغ اس علاقہ میں گیا تو وہ سارے کا سارا علاقہ احمدیت میں داخل ہو جائے گا۔بور نیو میں آبادی کم ہے لیکن علاقہ بہت وسیع ہے۔اگر انگریزی اور انڈونیشین بور نیو 1 دونوں کو ملا لیا جائے تو اس کا رقبہ ہندوستان کے نصف کے برابر ہے اور پاکستان سے وہ تین چار گنا زیادہ ہے۔اگر اللہ تعالیٰ نے اس علاقہ میں احمدیت پھیلا دی تو یہ ہمارے لیے بڑی برکت کا باعث ہوگا۔بہر حال پاکستان سے باہر کے دوست جن کو اللہ تعالیٰ نے اخلاص دیا ہے وہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں اور جماعت کی مالی اور اقتصادی حالت کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔پاکستانیوں کو بھی چاہیے کہ وہ بھی جماعت کی مالی اور اقتصادی حالت کو مضبوط کرنے کی کوشش کریں۔خدا تعالیٰ نے ہمیں اولیت کا فخر بخشا ہے اور ہمارا فرض ہے کہ ہم اس فخر کو قائم رکھیں۔اگر امریکہ کی جماعت کا چندہ کسی وقت ساٹھ ستر کروڑ بھی ہو جائے تب بھی ہمیں کوشش کرنی چاہیے جو پہل ہمیں نصیب ہے وہ آئندہ بھی قائم رہے اور ہما را چندہ اُن سے ہمیشہ زیادہ رہے اور ہم کہہ سکیں کہ خدا تعالیٰ نے ہمیں جس مقام پر کھڑا کیا تھا ہم اُس پر قائم ہیں۔ویسے یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ اولیت کا شرف اس رنگ میں صرف پاکستانیوں کو ہی حاصل ہے کہ احمدیت انہی کی کی قربانیوں کے نتیجہ میں دوسرے ممالک میں پھیلی ہے۔لیکن پھر بھی کوشش کرنی چاہیے کہ کسی رنگ میں بھی کوئی دوسرا ملک ہم سے آگے نہ نکل سکے اور ہمیشہ ہم اپنی قربانیوں کے معیار کو بڑھاتے چلے جائیں۔بڑی بات تو یہ ہے کہ ہماری جماعت کے دوستوں کو اُن غیر احمدی معززین سے بھی چندہ لینے کی کوشش کرنی چاہیے جو اشاعت اسلام کے کام میں دلچسپی رکھتے ہیں۔اگر اس رنگ میں کوشش شروع کی جائے تو ہماری مالی حالت خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت مضبوط ہوسکتی ہے۔آپ