خطبات محمود (جلد 36) — Page 303
خطبات محمود جلد نمبر 36 303 $1955 نہیں کہ اُسے کسی کے دل میں رکھ سکیں کیونکہ ہمارا ہاتھ دل تک نہیں پہنچتا لیکن خدا تعالیٰ کا ہاتھ دل تک پہنچتا ہے۔پس دعائیں کرو کہ خدا تعالیٰ ہماری جماعت کی ترقی کے سامان پیدا کرے اور مجھ کو بھی صحت عطا کرے اور طاقت دے کہ میں اس بوجھ کو آسانی سے اٹھا سکوں۔بلکہ بجائے اس کے کہ یہ بوجھ میری صحت کو نقصان پہنچائے مجھے خدا تعالیٰ توفیق دے کہ میں اس بیماری کے بقیہ حصوں پر بھی قابو پاسکوں۔ڈاکٹر کہتے ہیں کہ اب اصل سوال یہ رہ گیا ہے کہ آپ بیماری پر قابو پالیں اور اس کی توفیق خدا تعالیٰ ہی دے سکتا ہے ورنہ میں کب چاہتا ہوں کہ میں بیمار رہوں۔مجھے بیمار رہنے کا کوئی شوق نہیں۔صرف یہ بات ہے کہ بیماری نے میرے جسم میں قوت مقاومت کو کمزور کر دیا ہے۔اس کمزوری کی وجہ سے باوجود ڈاکٹروں کے کہنے کے میں اپنے خیالات پر قابو نہیں پاسکتا۔لیکن اگر خدا تعالیٰ توفیق دیدے تو میں اپنے خیالات پر قابو پاسکتا ہوں۔کیونکہ خدا تعالیٰ جب چاہتا ہے کہ کوئی کام ہو جائے تو وہ اشارہ کرتا ہے اور وہ کام ہو جاتا ہے۔سواگر اللہ تعالی توفیق دے تو یہ کمزوری بھی دور ہوسکتی ہے۔بلکہ جسم میں اتنی طاقت بھی آسکتی ہے جو پہلے بھی نہ آئی ہو۔“ (الفضل 21 جنوری1956ء) 1: الانفال: 25