خطبات محمود (جلد 36) — Page 304
$1955 304 39 خطبات محمود جلد نمبر 36 وقت آ گیا ہے کہ جماعت اپنے تن من دھن سے اسلام کی تقویت کے لیے پورا زور لگا دے (فرموده 30 دسمبر 1955ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔" اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس سال کا جلسہ سالانہ باوجود میری بیماری اور ضعف کے خیریت سے گزر گیا اور اللہ تعالیٰ نے پھر ایک دفعہ باوجود میری مجبوری اور معذوری کے مجھے جماعت کے سامنے بولنے کا موقع عطا فرمایا۔اگر چہ بیماری کی وجہ سے میں اپنے مضمون کو كَمَا حَقَّهُ ادا نہیں کر سکا مگر پھر بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے ایک حد تک وہ مضمون مکمل ہو گیا ہے۔جیسا کہ میں نے جلسہ کے موقع پر بھی دوستوں سے کہا تھا اب وقت آ گیا ہے کہ جماعت اپنے زبانی دعووں اور الفاظ کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کرے اور جماعت کے تمام دوست چاہے وہ کسی شعبہ میں کام کرتے ہوں اپنے تن ، من اور دھن سے اسلام کی تقویت کے لیے زور لگانا شروع کر دیں۔میں نے جلسہ کے موقع پر بتایا تھا کہ اب ہماری جماعت کا کام اس قدر بڑھ گیا ہے کہ جب تک تحریک جدید اور صد را مجمن احمدیہ کی سالانہ آمد میں چھپیں چھپیں لاکھ روپیہ تک نہ پہنچ جائیں اُس وقت تک سلسلہ کے کام خوش اسلوبی سے نہیں چل سکتے۔