خطبات محمود (جلد 35) — Page 160
$1954 160 خطبات محمود کر رہی ہے، سائنس میں ترقی کر رہی ہے، علوم و فنون میں ترقی کر رہی ہے، ایجادات میں ترقی کر رہی ہے۔اور مسلمان بڑے آرام سے سو رہا ہے اور کہتا ہے ہفتہ میں بھی نحوست ہے، اتوار میں بھی نحوست ہے، پیر میں بھی نحوست ہے، منگل میں بھی نحوست ہے، بدھ میں بھی نحوست ہے،جمعرات میں بھی نحوست ہے، جمعہ میں بھی نحوست ہے،۔اگر اسی طرح سب قومیں وہم میں مبتلا ہو جائیں تو دنیا برباد ہو جائے۔ہمارے لیے خضر راہ صرف خدا تعالیٰ کی صفات ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ کوئی دن نہیں جس میں خدا تعالیٰ کی صفات ظاہر نہ ہو رہی ہوں۔اور جب ہر دن میں خدا تعالیٰ کے انوار کا جلوہ ہے تو وہ چیز منحوس کس طرح ہوئی۔خدا تعالیٰ کی صفات کا ظہور ایسا ہی ہوتا ہے جیسے بجلی کی رو جاری ہو جاتی ہے۔اگر بے جان چیزوں میں بھی بجلی کی رو نظر آنے لگتی ہے تو یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ سات دنوں میں خدائی صفات کا ظہور ہو اور ہماری آنکھیں اُس ظہور کو نہ دیکھو سکیں۔جب خدا تعالیٰ کی صفات ہفتہ میں چلتی ہیں تو ہم ہفتہ کے دن بھی خدا تعالیٰ کو دیکھ سکتے ہیں۔اور جب خدا تعالیٰ کی صفات اتوار میں چلتی ہیں تو ہم اتوار کے دن بھی خدا تعالیٰ کو دیکھ سکتے ہیں۔اور جب خدا تعالیٰ کی صفات پیر میں چلتی ہیں تو ہم پیر کے دن بھی خدا تعالیٰ کو دیکھ سکتے ہیں۔اور جب خدا تعالیٰ کی صفات منگل میں چلتی ہیں تو ہم منگل کے دن بھی خدا تعالیٰ کو دیکھ سکتے ہیں۔اور جب خدا تعالیٰ کی صفات بدھ میں چلتی ہیں تو ہم بدھ کے دن بھی خدا تعالیٰ کو دیکھ سکتے ہیں۔اور جب خدا تعالیٰ کی صفات جمعرات میں چلتی ہیں تو ہم جمعرات کے دن بھی خدا تعالیٰ کو دیکھ سکتے ہیں۔اور جب خدا تعالیٰ کی صفات جمعہ میں چلتی ہیں تو ہم جمعہ کے دن بھی خدا تعالیٰ کو دیکھ سکتے ہیں۔اور یہی غرض انسان کی پیدائش کی ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کو دیکھے اور اُس کا قرب حاصل کرے۔اور جب خدا انسان کو ہر وقت مل سکتا ہے، ہر گھڑی ملی سکتا ہے تو کوئی دن منحوس کس طرح ہوا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ہی پُر حکمت ارشاد فرمایا ہے کہ لَا تَسُبُّوا الدَّهْرَ فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ الدَّهْرُ 4 زمانہ کو گالی نہ دو کیونکہ خدا ہی زمانہ ہے۔اس کے یہ معنے نہیں کہ ٹائم اور خدا ایک ہی چیز ہے بلکہ اس کے معنے یہ ہیں کہ کوئی ٹائم ایسا نہیں جس میں خدا اپنی صفات