خطبات محمود (جلد 35)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 421 of 461

خطبات محمود (جلد 35) — Page 421

$1954 421 39 خطبات محمود تم نے لوگوں کے قلوب فتح کرنے ہیں اور یہ کام فرشتوں کی مدد کے بغیر نہیں ہو سکتا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ذکر الہی اور عبادت کرنے سے فرشتوں کی مدد حاصل ہوتی ہے (فرمودہ 24 دسمبر 1954ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: آج جمعہ میں شامل ہونے کے لیے سینکڑوں بلکہ ہزار دو ہزار احباب تشریف لائے ہیں۔ان کے آج ہی یہاں آ جانے کی غرض یہ ہے کہ وہ نماز جمعہ میں شامل ہو جائیں۔لیکن جمعے تو سال میں آتے ہی رہتے ہیں وہ اُن جمعوں میں شامل ہونے کے لیے یہاں کیوں نہیں ނ آتے؟ ظاہر ہے کہ انہوں نے یہ سمجھا کہ وہ اس سال کے جلسہ کو جمعہ کے مبارک دن شروع کریں اور اس کی برکتوں کے طفیل مزید برکات حاصل کریں۔اس کے سوا اور کوئی غرض ان کے یہاں جلد آنے کی سمجھ میں آتی نہیں۔لیکن اگر ان کے جلدی آنے کی یہی غرض ہے کہ وہ اس سال کے جلسہ کو جمعہ کے مبارک دن سے شروع کریں اور اس کی برکتوں کی وجہ سے