خطبات محمود (جلد 35) — Page 420
$1954 420 خطبات محمود یہ نتیجہ ضرور نکلے گا کہ چاہے ملک میں سولہ کروڑ دشمن موجود ہوں لیکن جب بھی ہمارا مبلغ آواز اُٹھائے گا تو بوجہ اس کے کہ لٹریچر کے ذریعہ اُن کے اعتراضات اور شبہات دور ہو چکے ہو گے وہ یہ کہیں گے کہ بات وہی ٹھیک ہے جو مسلمان کہتے ہیں۔پس جو چیز ظاہر میں ناممکن۔قانونِ قدرت کے ماتحت ہم دیکھتے ہیں کہ وہ ممکن ہے۔کیونکہ اس کے ذرائع موجود ہیں۔ہم نے ان ذرائع کو استعمال کرنا ہے۔اگر ہم ایسا کرنے میں غفلت سے کام لیتے ہیں تو یہ غفلت ہمارے ذمہ لگے گی، خدا تعالیٰ کے ذمہ نہیں لگے گی کیونکہ خدا تعالیٰ نے اس کے سامان پیدا کر دیئے ہیں لیکن ہم اپنی سستی اور غفلت کی وجہ سے انہیں استعمال نہیں کرتے“۔1 : الحجر : 3 ( الفضل 22 دسمبر 1954 ء )