خطبات محمود (جلد 35)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 432 of 461

خطبات محمود (جلد 35) — Page 432

خطبات محمود 432 $1954 پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا زمانہ آیا۔آپ نے بھی قرآنی اصطلاح میں یہ اقرار لیا کہ میں دین کو دنیا پر مقدم کروں گا۔اس پر لوگ آپ کی بیعت کرنے لگے۔لیکن آپ کی جماعت کا بھی وہی حال ہے جو پہلے انبیاء کی جماعتوں کا تھا۔آہستہ آہستہ وہ سب باتیں مٹتی جاتی ہیں جن پر ابتدا میں زور دیا جاتا تھا۔ابتد میں استغفار، ذکر الہی اور عبادت پر زور تھا لیکن اب اس بات کو بڑا سمجھا جاتا ہے کہ فلاں جرنیل بن گیا ہے، فلاں کرنیل بن گیا ہے، فلاں حکومت کا سیکرٹری بن گیا ہے۔اور جو شخص جرنیل یا کرنیل بن جاتا ہے جماعت جمجھتی ہے کہ وہی زیادہ معزز ہے۔اور جو شخص عبادت گزار ہوتا ہے اُس کے متعلق یہ سمجھا جاتا ہے کہ یہ شخص دماغی طور پر کمزور تھا اس لیے کوئی بڑا عہدہ حاصل نہیں کر سکا۔اب یہ اپنا دل خوش کرنے کے لیے عبادت میں مشغول رہتا ہے۔غرض جوں جوں جماعت کو دنیوی ترقیات مل رہی ہیں دین کی عظمت کم ہوتی جاتی ہے۔ہم یہ دعا بھی نہیں کر سکتے کہ خدا تعالیٰ ہماری جماعت کو دنیوی ترقیات نہ دے کیونکہ اُس کا جماعت سے وعدہ ہے کہ وہ اسے دنیوی ترقیات بھی دے گا۔لیکن جس چیز کا وعدہ ہے وہ یہ ہے کہ تم یہ دنیوی ترقیات خدا تعالیٰ کے ہاتھ سے لو، دنیا کے ہاتھ سے نہ لو۔لیکن میں یہ بات کی دیکھتا ہوں کہ اس زمانہ میں جب دنیا کی زندگی پر ساتواں ہزار سال جا رہا ہے یا سائنس دانوں کے اندازہ کے مطابق اس پر چھ یا سات اربواں سال جا رہا ہے دنیا اُسی مقام پر کھڑی ہے جس پر پہلے۔۔چھ ہزار سال یا چھ ارب یا سات ارب سال کا عرصہ کم نہیں ہوتا۔آدمی ایک کام ایک گھنٹہ میں سیکھتا ہے، ایک کام چھ گھنٹے میں سیکھتا ہے، ایک کام چھ ماہ میں سیکھتا ہے، ایک کام چھ سال میں سیکھتا ہے لیکن دنیا میں ایسی کوئی پڑھائی نہیں جو چھ ہزار سال تک چلی جائے۔عام طور اے تعلیم کا آخری درجہ ہے اور اسے ہمارے ہاں سولھویں جماعت کہا جاتا ہے۔اگر کوئی لڑکا یم۔اے میں تعلیم حاصل کر رہا ہو تو اُس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ سولھویں جماعت میں پڑھتا ہے۔گویا ایک شخص ایم۔اے بھی جو عام طور پر تعلیم کا آخری درجہ ہے سولہ سال میں پاس کر لیتا ہے لیکن بنی نوع انسان نے یہ سبق چھ ہزار سال میں بھی نہیں سیکھا۔ہمیں اس پر غور کرنا چاہیے اور اس کی کنبہ کو معلوم کرنا چاہیے کہ اس بیماری کو کس طرح دور کیا جا سکتا ہے۔