خطبات محمود (جلد 35)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 433 of 461

خطبات محمود (جلد 35) — Page 433

$1954 433 خطبات محمود بڑی بڑی ایجادوں میں لگی ہوئی ہے۔ڈاکٹروں نے بڑے بڑے تجربات کے بعد سلفونامائیڈ پنسلین (Sulphonamide Penicillin) ، کلورو مائنسین (Chloromycetin) اور اسی قسم کی دوائیں ایجاد کر لی ہیں۔اسی طرح ہر فن کے لوگ اپنے اپنے فن میں نئی ایجادیں کی کرنے میں مشغول ہیں۔روحانی لوگوں کو بھی چاہیے کہ وہ اس بیماری کی گنہہ کو معلوم کریں اور ی اسے پکڑنے کی کوشش کریں۔ہو سکتا ہے کہ چھوٹی چھوٹی حرکات سے خیالات بدلتے جاتے ہوں۔جیسے ریل کے کانٹے بدلتے ہیں، ریل یکدم چکر نہیں کاٹ جاتی بلکہ آہستہ آہستہ چکر کاٹتی ہے اور یہ چھوٹے چھوٹے کانٹے ایک تغیر پر دلالت کرتے ہیں۔اگر دنیوی لوگوں نے اس قسم کی ایجادیں کی ہوئی ہیں تو کیا وجہ ہے کہ مذہبی لوگ اپنے آپ کو اس طور پر نہ لگائیں کہ وہ انسانی دماغ کے کانٹے کو معلوم کریں۔اس کے بعد نوجوانوں کو تحریک کی جا سکتی ہے کہ وہ اپنے آپ کو اس رنگ میں ڈھال لیں اور والدین کو تحریک کی جا سکتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی کی اِس طرح تربیت کریں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ مجھے ایک صوفی کا یہ قول بہت پسند ہے کہ دست درکار دل بایار یعنی اصل حقیقت یہی ہے کہ انسان دنیا کے کام بھی کرے اور خدا تعالیٰ کو بھی یاد رکھے۔لیکن یہاں یہ حال ہے کہ دست درکار ہوا تو دل یار سے جُدا ہو گیا۔دنیا کے نزدیک یہ چیز چاہے کتنی اچھی ہو دین کے لحاظ سے یہ چیز اچھی نہیں۔پرانے لوگوں میں سے بعض نے یہ سمجھ رکھا تھا کہ دست درکار نہیں ہونا چاہیے۔اس وجہ سے انہوں نے اپنی زندگی کو نہایت ذلیل بنا لیا۔اور بعض نے یہ سمجھ لیا کہ دل بایار نہیں ہونا چاہیے صرف دست درکار ہونا کافی ہے۔پس دنیا میں دو کیمپ بن گئے۔جس طرح اس وقت سیاسی لحاظ سے دو کیمپ ہیں ایسٹرن اور ویسٹرن۔اسی طرح مذہبی لحاظ سے بھی دو کیمپ ہیں۔ایک کیمپ والے دین کو بیکار سمجھتے ہیں اور دوسرے کیمپ والے دنیا کو بیکار سمجھتے ہیں حالانکہ صداقت ان کے درمیان درمیان تھی۔صداقت یہ تھی کہ دین کے ساتھ ساتھ دنیا بھی کمائی جائے۔