خطبات محمود (جلد 35) — Page 421
1954ء 421 39۔ خطبات محمود تم نے لوگوں کے قلوب فتح کرنے ہیں اور یہ کام فرشتوں کی مدد کے بغیر نہیں ہو سکتا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ذکر الہی اور عبادت کرنے سے فرشتوں کی مدد حاصل ہوتی ہے فرموده 24 دسمبر 1954ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: آج جمعہ میں شامل ہونے کے لیے سینکڑوں بلکہ ہزار دو ہزار احباب تشریف لائے ہیں۔ ان کے آج ہی یہاں آ جانے کی غرض یہ ہے کہ وہ نماز جمعہ میں شامل ہو جائیں۔ لیکن جمعے تو سال میں آتے ہی رہتے ہیں وہ اُن جمعوں میں شامل ہونے کے لیے یہاں کیوں نہیں آتے؟ ظاہر ہے کہ انہوں نے یہ سمجھا کہ وہ اس سال کے جلسہ کو جمعہ کے مبارک دن سے شروع کریں اور اس کی برکتوں کے طفیل مزید برکات حاصل کریں۔ اس کے سوا اور کوئی غرض ان کے یہاں جلد آنے کی سمجھ میں آتی نہیں لیکن اگر ان کے جلدی آنے کی یہی غرض ہے کہ وہ اس سال کے جلسہ کو جمعہ کے مبارک دن سے شروع کریں اور اس کی برکتوں کی وجہ سے