خطبات محمود (جلد 35) — Page 22
$1954 22 4 خطبات محمود اچھی طرح ذہن نشین کر لو کہ تمہاری روحانی زندگی تبلیغ اسلام سے وابستہ ہے اور یہ کام قیامت تک جاری رہے گا (فرموده 22 جنوری 1954ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: میں نے آج خطبہ تو ایک اور مضمون کے متعلق بیان کرنا تھا اور میں بعد میں اسے بیان بھی کروں گا لیکن آج مجھے ایک نواحمدی خاتون کا ایک رقعہ ملا ہے جس میں اُس نے عورتوں کے متعلق بعض شکایات لکھی ہیں۔چونکہ وہ خاتون کو احمدی ہیں اور انہیں معلوم نہیں کہ ہمارے طریق اور دوسرے مسلمان فرقوں کے طریق میں فرق ہے۔میں یہ نہیں کہتا کہ ہر جگہ کے احمدی اس طریق کو ملحوظ رکھتے ہیں لیکن مرکز میں رہنے والے اسے ضرور ملحوظ رکھتے ہیں اور کی وہ طریق یہ ہے کہ خطبات میں ایسے مضامین بیان کیے جاتے ہیں جن کی وقتی طور پر جماعت کو ضرورت ہوتی ہے اور جماعت کو اُن کی طرف توجہ دلانا ضروری ہوتا ہے۔باقی لوگوں کے۔ایسا کرنا ضروری نہیں۔اُن کے خطبہ کے لیے ایسی کوئی شرط نہیں۔وہ کوئی مضمون بیان کر دیں، انہیں کوئی مضمون مل جائے انہوں نے خطبہ میں بیان کر دینا ہوتا ہے کیونکہ انہوں نے کچھ نہ کچھ