خطبات محمود (جلد 34) — Page 375
1953ء 375 خطبات محمود -5- عائشہ بی بی صاحبہ اہلیہ ہدایت اللہ صاحب ما نسر کیمپ ضلع کیمبل پور - 19 اکتوبر کو فوت ہوگئیں ہیں۔ ان کی انتہائی خواہش تھی کہ جنازہ میں پڑھاؤں ۔ 6 - سلطان محمد صاحب رحیم یار خاں ریاست بہاولپور سے اطلاع دیتے ہیں کہ اُن کے والد چودھری حکیم فتح محمد صاحب فوت ہو گئے ہیں ۔ نماز جنازہ پڑھائی جائے ۔ 7 - ماسٹر فقیر اللہ صاحب اطلاع دیتے ہیں کہ اُن کے بھانجے محمد عبداللہ خاں صاحب فوت 66 ہو گئے ہیں۔ گاؤں میں کوئی احمدی نہیں تھا۔ اس لیے نماز جنازہ میں کوئی احمدی شامل نہ ہوا ۔“ ( غیر مطبوعه مواد از خلافت لائبریری ربوہ ) :1: ٹیونیشیا (TUNISIA) جمہوریہ تیونس ۔ شمالی افریقہ اور بحیرہ روم کے ساحل پر واقع ایک ملک ہے۔ اس کی سرحدیں مغرب میں الجزائر اور جنوب مشرق میں لیبیا سے ملتی ہیں ۔ ملک کا چالیس فیصد حصہ صحرائے اعظم پر مشتمل ہے۔ ( وکی پیڈیا آزاد دائرۃ المعارف زیر لفظ Tunisia) 2: صحیح مسلم كتاب الجنائز باب فَضْلِ الصَّلَاةِ عَلَى الجَنَازَةِ و اتباعها -