خطبات محمود (جلد 34) — Page 327
$1953 327 40 خطبات محمود تم خوشی اور بشاشت سے آگے بڑھو اور تحریک جدید کے چندہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لو تا دنیا میں اشاعت اسلام ہو سکے فرموده 27 /نومبر 1953ء بمقام ربوہ ) تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔وو جیسا کہ میں نے احباب کو پچھلے جمعہ کے خطبہ میں بتایا تھا کہ میں جمعہ کے دن شام کو ا لا ہور گیا تھا تاکسی ماہر ڈاکٹر سے اپنے گلے اور دوسری امراض کے لیے مشورہ لے سکوں۔جہاں تک گلے کا سوال ہے اس کے بارہ میں گلا کے فن کے ماہروں کی رائے یہ ہے کہ گلے کے اندر سوزش ہے لیکن کوئی خاص بیماری نہیں۔ضعف کی وجہ سے پٹھے اور چمڑا ڈھیلا ہو گیا ہے۔اور گلے میں جو مختلف مواد پیدا ہوتے ہیں اُن کو جلانے یا نکالنے کی اس میں طاقت نہیں رہی۔اس لیے ان کی رائے میں اب صرف ایسا علاج کرنا چاہیے جس سے پٹھوں میں طاقت پیدا ہو۔چنانچہ انہوں نے ٹیکوں کے علاوہ بعض معمولی علاج بتائے ہیں جو بظاہر تو میرے لیے مشکل معلوم ہوتے ہی ہیں۔کیونکہ میری طبیعت بہت زیادہ حساس واقع ہوئی ہے۔ڈاکٹر صاحب نے مجھے یہ علاج بتا یا ت ہے کہ میں تیز ٹھنڈے پانی کے غرارے کروں اور اس کے معا بعد گرم پانی کے غرارے کروں۔لیکن مجھے سردی اور گرمی کا امتزاج بہت مضر پڑتا ہے۔نہانے کے سلسلہ میں بھی بعض ڈاکٹر