خطبات محمود (جلد 34) — Page 326
$1953 326 خطبات محمود نہیں کیا۔اور اُس سے زیادہ احمق کون ہوگا جس کا گناہ خدا تعالیٰ نے تو پردے میں چھپایا لیکن اُس نے اُسے ظاہر کر دیا۔اسی کا نام عدم تہذیب ہے۔پس یا درکھو مومن مہذب ہوتا ہے۔وہ اپنی کمزوری کو چھپاتا ہے اور دوسرے کے سامنے اُسے ظاہر نہیں کرتا۔لیکن ایک غیر مہذب انسان اپنی کمزوری کو بیان کر کے اُسے خود ظاہر کر دیتا ہے ہے۔اور جب وہ کمزوری ظاہر ہو جاتی ہے تو اصلاح کا موقع کم ہو جاتا ہے۔اُس کے لیے موقع تھا کہ وہ اپنی کمزوری کو چھپا دے۔لیکن اُس کا اظہار کر کے وہ اُسے دبانے کے امکان کو بند کر دیتا ہے اور اس طرح اپنے لیے خود ہلاکت کا گڑھا کھودتا ہے۔“ 66 (الفضل 30 ستمبر 1959ء) 1 كنز العمال في سنن الاقوال والافعال۔كتاب المعيشة من قسم الافعال اَدَبُ الاكل۔نمبر 41699 جلد 15 صفحہ 182۔بیروت لبنان 1998ء 2 طه 132 أَنَّكُمْ لَتَأْتُونَ الرِّجَالَ وَتَقْطَعُونَ السَّبِيْلَ وَتَأْتُونَ فِي نَادِيكُمُ الْمُنْكَرَ فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِةٍ إِلَّا أَنْ قَالُوا انْتِنَا بِعَذَابِ اللهِ إِنْ كُنْتَ مِنَ الصُّدِقِينَ (العنكبوت : 30) 4 جامع الترمذی کتاب البر والصلة باب فى الستر على المسلمين، و صحیح بخاری کتاب الادب باب ستر المؤمن على نفسه ( مفهوما ) 5 صحیح بخاری کتاب المحاربين من اهل الكفر والرَّدَّةِ باب سؤالِ الْإِمَامِ المُقِرَّهَلْ أَحْسَنْتَ و صحیح مسلم کتاب الحدود باب من اعترف على نفسه بالزنا