خطبات محمود (جلد 34)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 39 of 402

خطبات محمود (جلد 34) — Page 39

$1953 39 6 خطبات محمود سچائی کو اختیار کرو کہ اس کے نتیجہ میں تمہیں دوسری بہت سی نیکیوں کی بھی توفیق مل جائیگی (فرموده 6 فروری 1953ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اورسورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔”پاؤں کے درد کو تو آرام آ گیا تھا لیکن کل ظہر کے بعد سے نزلہ اور کھانسی کی تکلیف شروع ئی ہے اور گلا بند ہے جس کی وجہ سے میں بول نہیں سکتا تاہم میں جمعہ کے لیے آ گیا ہوں۔مگر ظاہر ہے کہ میں کوئی لمبی بات نہیں کر سکتا اور خطبہ کے لیے لمبی بات کرنا ضروری بھی نہیں ہوتا۔اس لیے مختصر آمیں جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنی حالت کو بدلے۔قرآن کریم سے ثابت ہے کہ سچائی ایک ایسی چیز ہے جس کے ذریعہ دوسری بہت سی نیکیوں کی کی توفیق ملتی ہے۔جب انسان سچائی کو اختیار کر لیتا ہے تو وہ اپنے اخلاق کو بہتر بنانے کی طرف متوجہ ہو جاتا تھی ہے۔جن اخلاق کو وہ خدا تعالیٰ سے نہ ڈر کر خراب کر رہا تھا انہیں بندوں کے ڈر کی وجہ سے اچھا بنانے لگ جاتا ہے۔مگر میں دیکھتا ہوں کہ دنیا میں سچائی کی قیمت سب سے کم ہے۔جب بھی کوئی شخص بات کرتا ہے ہے تو وہ اصل بات کو چھپانے کی کوشش کرتا ہے۔میں اپنے گردو پیش کے افسروں کو دیکھتا ہوں کہ جب ان سے سوال کیا جائے تو وہ "ہاں" یا " نہ " میں جواب نہیں دیتے۔مثلاً اگر اُن سے پوچھا جائے