خطبات محمود (جلد 34) — Page 38
$1953 88 38 خطبات محمود سے دعا مانگیں۔یہ ایسا کام نہیں جود و بر معلوم ہو۔یہ کام تو ایسا ہے جو جماعت کے ہر فرد کے لیے فائدہ مند ہے۔اگر جماعت بچے گی تو اس کا ہر شخص بچے گا۔اگر جماعت ترقی کرے گی تو اس کا ہر فر د ترقی کرے گا۔ہماری جماعت اگر چہ تعداد میں تھوڑی ہے لیکن پھر بھی اس وجہ سے کہ جماعت منتظم ہے ہر سال ہزاروں آدمی ایسے ہوتے ہیں جو اس جتھا کی وجہ سے بہت سی مشکلات سے بچی جاتے ہیں۔اگر وہ اس جماعت سے باہر ہوتے تو ان مشکلات سے نہ بچتے۔بے شک بعض ایسے افراد بھی ہیں جو اپنی بداخلاقیوں اور ستیوں کی وجہ سے نہیں بچتے۔لیکن جماعت کا ایک خاصا حصہ ایسا ہے جو جماعت کی تائید کی وجہ سے بچ جاتا ہے۔اور بعض اوقات گرے ہوئے لوگ دوبارہ کھڑے ہو جاتے ہیں۔ابھی تو ہم تھوڑے ہیں لیکن پھر بھی جتھا کی وجہ سے لوگ فائدہ اٹھا لیتے ہی ނ ہیں۔لیکن اگر جماعت بڑھ جائے اور اسے طاقت حاصل ہو جائے تو کمزوروں کو اس وقت۔کہیں زیادہ فائدہ حاصل ہوگا۔اور وہ ظالموں کے ظلموں سے بچ جائیں گے۔دنیوی طور پر بھی اور دینی طور پر بھی۔پس جماعت کے لیے دعا در حقیقت اپنے لئے دعا ہے۔اگر کوئی شخص جماعت کی ترقی کے لیے دعا کرتا ہے تو درحقیقت وہ اپنے لئے دعا کرتا ہے۔وہ کسی پر احسان نہیں کرتا بلکہ اپنے فائدہ کا کام کرتا ہے۔»» الفضل 8 فروری 1953 ء) :1 مرقس باب 9 آیات 25 تا 29 میں روزوں کی بجائے دعا کا ذکر ہے۔:2 پیدائش باب 18 آیت 20 تا 33 ( مفہوماً) اسد الغابة جلد 1 صفحه 32387 مطبوعہ ریاض 1384ھ :4 بخارى كتاب الرقاق باب يَدْخُلُ الْجَنَّةَ سَبْعُونَ أَلْفًا بِغَيْرِ حِسَابٍ :5 بخارى كتاب الزكواة - باب التَّحْرِيض عَلَى الصَّدَقَة (الخ)