خطبات محمود (جلد 34) — Page 224
$1953 224 26 خطبات محمود خدائی جماعتوں میں شامل ہونے والوں کو ہر وقت اپنے اعمال کا محاسبہ کرتے رہنا چاہیے فرموده 31 جولائی 1953ء بمقام محمد آباد۔سندھ ) تشہد ،تعوذ اورسورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔بارہ بج کر چون منٹ پر عام طور پر یہاں سے گاڑی چلتی ہے۔اور بارش کی وجہ سے آنے میں بھی دیر ہوگئی ہے اور جانے میں بھی بجائے پانچ سات منٹ میں اسٹیشن پر پہنچنے کے 25, 26 منٹ لگ جائیں گے۔اس لیے میں اختصار کے ساتھ خطبہ پڑھ کر نماز پڑھا دوں گا۔اور چونکہ ہم نے سفر کرنا ہے اور دوسرے لوگ بھی اردگرد سے آئے ہوئے ہیں اس لیے جمعہ کی نماز کے ساتھ ہی میں عصر کی نماز بھی پڑھا دوں گا۔اور چونکہ ہم مسافر ہیں میں دوگا نہ پڑھوں گا دوسرے دوستوں کو چاہیے کہ وہ بعد میں اپنی نماز مکمل کر لیں۔محمد آباد کی اسٹیٹ تبلیغ اسلام کے ارادہ سے تحریک جدید نے قائم کی ہے۔اور گورنمنٹ کی جو موجودہ قیمتیں ہیں۔ان کے لحاظ سے اس کی قیمت بشیر آباد کو ملا کر چھپیس لاکھ روپیہ ہے۔چونکہ ساری زمین یکدم خریدی نہیں گئی بلکہ قسطوں میں ہم نے اس کی قیمت ادا کی ہے۔اور جب