خطبات محمود (جلد 34) — Page 223
$1953 223 خطبات محمود ہو رہی ہو اور صرف ایک مقام ایسا ہو جو اس آگ کی بارش سے محفوظ ہوا اور اُس وقت کوئی عورت کی اپنے بچہ کو لے کر آجائے تو کیا تم سمجھتے ہو کہ دنیا کی کوئی حکومت اور دنیا کی کوئی طاقت اُس عورت کو وہاں آنے سے روک سکتی ہے؟ نہ حکومتیں اُسے روک سکتی ہیں ، نہ فوجیں اسے روک سکتی ہیں ، نہ پولیس اُسے روک سکتی ہیں۔کیونکہ وہ سمجھتی ہے کہ میرا بچہ اس وقت تک نہیں بچ سکتا جب تک میں اس جگہ نہ جاؤں۔پس اپنے اندر وہ روح پیدا کرو جو سچے مومنوں میں ہونی چاہیے۔تم دیکھو گے کہ خدا آپ ہی آپ ساری دنیا کو تمہارے قدموں میں سمیٹ کر لے آئے گا۔تب تمہاری کامیابی میں کوئی شبہ نہیں ہوگا اور تمہارے پاس آنے سے لوگوں کو روکنے والا ہوائے حسرت اور خسر ان کے اور کچھ حاصل نہیں کر سکے گا“۔1 مقاطعہ ٹھیکہ (فیروز اللغات اردو جامع فیروز سنز لاہور ) پی اے: (Personal Assistant) ا سمح 23 ستمبر 1953ء) 4،3 بخاری کتاب مناقب الانصار باب إِسْلَامُ أُبَوذَر الغفاري 5 هود : 42 : وَاذْ يَرْفَعُ إِبْرهِمُ الْقَوَاعِدَ مِنَ الْبَيْتِ وَاسْمعِيل رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ رَبَّنَا وَ اجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ وَمِنْ دُرِيَّتِنَا أُمَّةً مُلِمَةً لَكَ وَارِنَا مَنَاسِكَنَا وَتُبْ عَلَيْنَا إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ (البقرة: 128 129 )