خطبات محمود (جلد 34) — Page 225
$1953 225 خطبات محمود قسطوں میں قیمت دی جائے تو گورنمنٹ اصل قیمت سے کچھ زائد لیتی ہے اس لیے اس کی قیمت میں ہماری طرف سے تمیں لاکھ سے بھی زیادہ روپیہ دیا گیا ہے۔یہ روپیہ ظاہر ہے کہ جماعت احمدیہ نے جو نہایت غریبوں کی جماعت ہے دیا ہے۔کچھ حصہ اس کا ایسا بھی ہے جو لوگوں سے قرض لیا گیا ہے۔اور کچھ حصہ اس زمین کی آمدن سے بھی ادا ہوا ہے۔لیکن بہت سا حصہ اُن چندوں سے ہی ادا ہوا ہے جو ہماری جماعت کے دوستوں نے دیئے لیکن پھر بھی ساڑھے آٹھ لاکھ روپیہ قرض ابھی باقی ہے۔گورنمنٹ کو تو ہم نے تمام رو پید ادا کر دیا ہے۔لیکن لوگوں کا ساڑھے آٹھ لاکھ رو پیدا بھی رہتا ہے جو ہم نے ادا کرنا ہے۔اس کی ادائیگی کے بعد یہ زمین سلسلہ اور تحریک جدید کی ہوگی۔بہر حال ایک نیک ارادہ کے ساتھ یہ اسٹیٹ بنائی گئی ہے۔اور جب خدا کے نام سے ایک چیز بنائی جائے تو اُس کے ساتھ تعلق رکھنے والوں کے کام بھی ویسے ہی ہونے چاہئیں جیسے خدا والوں کے کام ہوا کرتے ہیں۔دنیا میں ہر انسان اپنے آقا کی نقل کیا کرتا ہے جو د نیوی آقا کا غلام ہو وہ اُس کی نقل کرتا ہے ہے اور جو کسی نیک انسان کے ماتحت کام کرتا ہو وہ اُس کی نقل کرتا ہے۔اور جو خدائی جماعت میں شامل ہو وہ خدا کی نقل کرتا ہے۔اس لیے رسول کریم ﷺ نے مومنوں کو یہ ہدایت دی ہے کہ تَخَلَّقُوا بِاَخْلاقِ اللهِ 1 یعنی اللہ تعالیٰ کے اخلاق اپنے اندر پیدا کرنے کی کوشش کرو۔پس جو لوگ اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کی طرف منسوب کرتے ہوں اُن کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی کے رنگ میں رنگین ہونے کی کوشش کریں اور اُسی کے اخلاق اپنے وجود سے ظاہر کریں۔مگر مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ وہ چیزیں جو ابتدائی اخلاق میں سے ہیں یعنی سچائی اور دیانت اور امانت وغیرہ وہ بھی مجھے ابھی لوگوں میں نظر نہیں آتیں۔خواہ وہ دین کی طرف منسوب ہوں یات خدا تعالیٰ کے خادم کہلاتے ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں کوئی شخص باہر سے آیا تو ی کسی نے کہا ان کو حضور سے اس قدر محبت ہے کہ یہ بغیر ٹکٹ کے ہی گاڑی پر سوار ہو کر یہاں آگئے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اُن کے کرایہ کا اندازہ کر کے ایک رو پیدا اپنی جیب سے نکال کر دیا اور فرمایا کہ جب آپ واپس جائیں تو ٹکٹ لے کر جائیں۔کیونکہ گورنمنٹ کو دھوکا دینا بھی ویسا ہی جرم ہے جیسے کسی فرد کو دھوکا دینا۔یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ اگر میں زید یا بکر کا حق مارلوں تو یہ گناہ ہے۔