خطبات محمود (جلد 34)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 162 of 402

خطبات محمود (جلد 34) — Page 162

$1953 162 22 22 خطبات محمود جس کام کے کرنے کا خدا تعالیٰ ارادہ کر چکا ہو اُس کو نیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔(فرموده 3 جولائی 1953ء بمقام ناصر آبادسندھ ) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔" کل دوپہر سے مجھے سردرد کے دورہ کی شکایت ہے جو برابر چلتا چلا جا رہا ہے۔غالباً اس کی وجہ وہ ٹھنڈی ہوا ہے جو یہاں رات کے وقت چلتی ہے۔چنانچہ رات کو درد بڑھ جانے کی وجہ سے مجھے کمرہ کے اندر جانا پڑا۔مگر باوجود اس کے کہ دواؤں سے درمیان میں کچھ افاقہ سامحسوس ہوتا ہے پھر دوبارہ درد شروع ہو جاتا ہے۔جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ خالی درد کا ہی دورہ نہیں ہے بلکہ انفلوئنزا کا بھی حملہ ہے۔جس کی وجہ سے گلے پر نزلہ گر رہا ہے اور آواز پوری طرح نہیں نکلتی۔اسی طرح کانوں میں بھی درد اور خارش ہے۔اس وجہ سے میں آج زیادہ بول نہیں سکتا۔اس وقت جو احباب یہاں آئے ہوئے ہیں ان میں سے اکثر وہ ہیں جو گزشتہ فتنہ کے ایام میں سندھ میں ہی رہے ہیں۔پنجاب جانے کا ان کو موقع نہیں ملا۔اور کچھ وہ لوگ ہیں جو میرے ساتھ آئے ہیں اور انہوں نے اُن حالات کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے جو پنجاب میں گزرے ہیں۔اُن دنوں گورنمنٹ کی پالیسی یہ تھی کہ حالات کو چھپایا جائے اور دبایا جائے اور لوگوں پر بہ