خطبات محمود (جلد 34) — Page 98
$1953 98 خطبات محمود آکر اپنا چکر ختم کرتے ہیں۔اسی طرح بسم اللہ بھی اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ انسان خدا تعالی کے گرد چکر لگا رہا ہے۔وہیں سے یہ ابتدا کرتا ہے اور وہیں جا پڑتا ہے کہ جیسے بعض نہریں دریا سے نکلتی ہے ہیں اور دریا میں ہی جاپڑتی ہیں۔پانی کو دیکھو خدا تعالیٰ اسے زمین سے نکالتا ہے پھر بادل کی صورت میں اُسے اوپر اٹھاتا ہے اور پھر بارش کی صورت میں نیچے گراتا ہے اور وہی پانی دوبارہ زمین میں چلا جاتا ہے ہے۔پھر دوبارہ خدا تعالیٰ اُسے زمین سے نکالتا ہے۔اسی طرح یہ پانی چکر کھاتا رہتا ہے۔رہٹ 9 ) دیکھ لو۔ایک طرف سے کنویں سے پانی نکالتا جاتا ہے اور دوسری طرف پھر کنویں میں ڈو بنا شروع ہوتا ہے۔یہی بسم اللہ کا حال ہے۔حقیقی مومن وہی ہے جو خدا تعالیٰ سے نکلتا ہے اور خدا تعالیٰ میں واپس چلا جاتا ہے۔اُس کا آنا جانا اللہ تعالیٰ کے ساتھ لگا رہتا ہے۔جیسے رہٹ چل رہا ہوتا ہے ویسا ہی مومنانہ زندگی ہوتی ہے۔“ 1: گرچ: (CRUTCH) المصلح اسح 13 مئی 1953ء) (Concise Oxford Dictionary) 2 بخاری کتاب المناقب باب ماجاء فِي أَسْمَاءِ رَسُول الله الله 3 تانت: تار، دھاگا (فیروز اللغات اُردو جامع مطبوعہ فیروز سنز لا ہور ) :4 اطلس : ایک قسم کا ریشمی کپڑا (فیروز اللغات اُردو جامع مطبوعہ فیروز سنز لاہور ) 5 الاعراف:32 6 الاعراف : 32 المومنون :52 8 الحديد: 4 رہٹ۔وہ چرخ جس کے ذریعہ کنویں سے پانی نکالتے ہیں۔فیروز اللغات اردو جامع مطبوعہ فیروز سنز لاہور )