خطبات محمود (جلد 34)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 99 of 402

خطبات محمود (جلد 34) — Page 99

99 $1953 15 خطبات محمود بِسمِ الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ سے مومن پر خدا تعالیٰ کی عظیم الشان نعمتوں کا انکشاف ہوتا ہے (فرموده 8 رمئی 1953ء بمقام ربوہ) تشهد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔" بسم الله الرَّحْمنِ الرَّحِیم میں آخری لفظ رحیم کا آتا ہے۔در حقیقت رحمن اور رحیم ایک ہی لفظ سے نکلے ہوئے ہیں۔لیکن اپنے صیغوں اور وزنوں کے لحاظ سے اور پھر ان شکلوں کے لحاظ سے جو انہیں ملی ہیں عربی زبان کے قواعد کے مطابق ان کے معنوں میں اختلاف پایا جاتا ہے۔رحمن کے وزن پر جو الفاظ آتے ہیں اُن کے معنوں میں عام طور پر وسعت اور مفہوم میں شدت پائی جاتی ہے۔اور رحیم کے وزن پر جو الفاظ آتے ہیں اُن کے معانی میں لمبائی اور تواتر پایا جاتا ہے۔پس لفظ ایک ہی ہے لیکن مختلف وزنوں اور صیغوں کے لحاظ سے معانی میں اختلاف ہو گیا ہے۔پھر آگے ایک اور اختلاف بھی ہے اور وہ یہ کہ اللہ تعالیٰ کے لیے جب یہ الفاظ استعمال ہوتے ہیں تو کی ان کی تشریح بھی دیکھنی پڑتی ہے کہ کس حد تک انہیں وسعت دی گئی ہے۔مثلاً مالدار کا لفظ ہے جب ہم یہ لفظ بولتے ہیں تو بعض ملکوں کے لحاظ سے صرف سو ڈیڑھ سو روپیہ والا شخص مالدار کہلاتا ہے۔ض اور ملکوں کے لحاظ سے ہزار پندرہ سو روپیہ والا مالدار کہلاتا ہے۔بعض اور ممالک کے لحاظ - ނ