خطبات محمود (جلد 33) — Page 369
1952 369 (41 خطبات محمود ربوہ آنے کو اپنے لئے زیادہ سے زیادہ موجب برکات بناؤ اور اپنے اوقات ذکر اٹھی میں صرف کرو یہ بھی اپنے درجہ کے لحاظ سے ایک مقدس مقام ہے۔یہاں رہنے والوں کی اکثریت خدمت دین میں لگی ہوئی ہے فرمودہ 26 دسمبر 1952ء بمقام ربوہ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: کئی اور دوستوں کی بھی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اس موقع پر مجھ سے نکاح پڑھوائیں۔اُن کی اصل غرض تو یہ ہوتی ہے کہ مرکزی جماعت کے لوگ دعا میں شریک ہو جائیں۔لیکن ساتھ ہی کی ہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ دو دفعہ آنے کی بجائے اب جلسہ سالانہ پر آئے ہیں تو ساتھ ہی نکاح بھی خطبہ جمعہ سے قبل حضرت خلیفہ مسیح الثانی نے صاحبزادہ مرزا رفیع احمد صاحب کے نکاح کا اعلان فرمایا جو سیدہ امتہ السمیع صاحبہ بنت میر محمد اسماعیل صاحب کے ساتھ بعوض مبلغ ایک ہزار روپیہ مہر قرار پایا۔اسی طرح حضور نے سیدہ آنسہ بنت میر محمد اسحاق صاحب کے نکاح کا اعلان بھی فرمایا جو قاضی محمود شوکت صاحب ابن قاضی محمد حنیف صاحب کے ساتھ بعوض مبلغ تین ہزار روپے مہر قرار پایا۔