خطبات محمود (جلد 33) — Page 231
1952 231 خطبات محمود اگر خدا تعالیٰ کا کوئی بیٹا ثابت ہو تو تم لوگوں سے بھی پہلے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی تی عبادت پر تیار ہو جائیں گے کیونکہ وہ خدا تعالیٰ کے سچے عاشق ہیں۔پس اصل بات تو یہ ہے کہ خلیفہ حکومت وقت کی نافرمانی کر ہی نہیں سکتا۔وہ خدا تعالیٰ کی حفاظت میں ہے۔وہ معمولی امور میں غلطی کر سکتا ہے لیکن اہم امور میں غلطی نہیں کر سکتا۔خدا تعالیٰ اس کی نگرانی کرے گا اور اہم امور میں غلطی کرنے سے اسے بچائے گا۔لیکن غیر احمدی یہ چیز نہیں سمجھ سکتے۔اگر اس سوال کا یہ جواب دیا جاتا کہ خلیفہ ایسی غلطی نہیں کر سکتا تو وہ کہتے کہ خلیفہ انسان ہے اور جب وہ انسان ہے تو وہ غلطی بھی کر سکتا ہے۔پس اُن کے لئے مناسب جواب یہی تھا ج که فرض کرو یہ مسئلہ نہ بھی ہوتا کہ خدا تعالیٰ خلیفہ کی حفاظت کرتا ہے اور خلیفہ ایسی تعلیم دے دے تو چونکہ وہ تعلیم قرآن و حدیث اور سلسلہ کی تعلیم کے خلاف ہو گی احمدی اُس کی بات کبھی نہ ما نہیں گے اور کہیں گے ہم تمہاری بات نہیں مانتے کیونکہ تعلیم قرآن وحدیث کے خلاف ہے جس کی رو سے حکومتِ وقت کی اطاعت واجب ہے۔بہر حال میرا یہ جواب ایک فرضی سوال کا جی جواب تھا۔اگر اصل جواب دیا جاتا کہ خلیفہ ایسا کر ہی نہیں سکتا تو غیر احمدی اس جواب کو نہیں سمجھ سکتے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہی لکھا ہے کہ اگر میرا الہام قرآن کریم کے خلاف ہوتا تو میں اسے پھینک دیتا 7 اب اس کا مطلب یہ تو نہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کے الہامات قرآن کریم کے خلاف ہوتے تھے۔بلکہ در حقیقت اس کے یہی معنی ہیں کہ آپ کے الہامات قرآن کریم کے خلاف جاہی نہیں سکتے تھے۔پس ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ خلیفہ قرآن کریم کے احکام کے خلاف نہیں جا سکتا۔خلیفہ کے لئے ناممکن ہے کہ احادیث کے خلاف جائے۔وہ ہمیشہ حکومت کی اطاعت کرے گا کیونکہ اس کے لئے یہ ممکن نہیں کہ وہ اپنے متبوع کے خلاف جائے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی کتاب میں صاف طور پر فرمایا ہے کہ حکومتِ وقت کی اطاعت فرض ہے 8 لیکن اگر ہم یہ فرض کریں کہ خلیفہ اس کے الٹ جا سکتا ہے تو ہمیں یہ بھی تسلیم کرنا ہوگا کہ جماعت بھی اس صورت میں اس کی نافرمانی کر سکتی ہے۔پھر ایک سوال یہ کیا گیا کہ اگر گورنمنٹ یہ فیصلہ کر دے کہ احمدی مسلمان نہیں تو آپ کیا ؟ کریں گے؟ یہ سوال بھی فرضی تھا۔اصل جواب تو یہ تھا کہ گورنمنٹ ایسا کیوں کرے گی ؟ اگر گورنمنٹ ایسا کرے گی تو وہ بدنام ہو جائے گی۔لیکن ایک غیر احمدی کے نزدیک یہ بات بھی