خطبات محمود (جلد 33) — Page 1
1952 1 خطبات محمود (1) نئے سال کیلئے ایک خاص پلان (Plan) بناؤ اور پھر اُسے پورا کرنے کی کوشش کرو۔(2) اپنے کاموں کو منظم کرو تا کہ ہماری تھوڑی سی طاقت زیادہ سے زیادہ فوائد اور نتائج پیدا کر سکے فرموده 4 جنوری 1952ء بمقام ربوہ ) تشهد ، تعوذ اورسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت پر اب یہ نیا سال چڑھ رہا ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعوئی کے لحاظ سے باسٹھواں سال ہے اور بیعت کے لحاظ سے چونسٹھواں سال ہے۔بیعت پر گویا 63 سال گزر گئے ہیں اور دعوی کے لحاظ سے جماعت پر 61 سال گزر گئے ہیں۔اس کے معنی یہ ہیں کہ ہماری جماعت کی عمر صدی کے نصف سے آگے بڑھ جی رہی ہے۔مگر کیا ہم جہاں عمر کے لحاظ سے نصف صدی سے اوپر جا رہے ہیں وہاں ہم ترقی کے لحاظ سے بھی نصف صدی سے اوپر جا رہے ہیں یا نہیں۔جہاں تک جماعت کے متعدد ممالک میں پھیل جانے کا سوال ہے ہماری ترقی قابل تحسین وفخر ہے۔مگر جہاں تک تعداد کا سوال ہے ہماری جماعت ابھی بہت پیچھے ہے۔جہاں تک مرکزی طاقت کا سوال ہے ہم اخلاقی اور عقلی طور پر